"نعت پڑھئے مسکرانے کے لئے" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: شاعر :راحت انجم ===نعت رسول آخر صل اللہ علیہ وسلم=== نعت پڑھیے مسکرانے کے لیے ہر غم دل کو مٹانے کے...) |
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
| سطر 9: | سطر 9: | ||
عندلیبو ! آؤ ان کی بزم میں | عندلیبو ! آؤ ان کی بزم میں | ||
نعت کے نغمات گانے کے لیے | نعت کے نغمات گانے کے لیے | ||
ہے بہت آب ثنائے مصطفیٰ ﷺ | ہے بہت آب ثنائے مصطفیٰ ﷺ | ||
گلشن فن لہلہانے کے لیے | گلشن فن لہلہانے کے لیے | ||
نسخہ بمطابق 19:28، 3 جولائی 2022ء
شاعر :راحت انجم
نعت رسول آخر صل اللہ علیہ وسلم
نعت پڑھیے مسکرانے کے لیے
ہر غم دل کو مٹانے کے لیے
عندلیبو ! آؤ ان کی بزم میں
نعت کے نغمات گانے کے لیے
ہے بہت آب ثنائے مصطفیٰ ﷺ
گلشن فن لہلہانے کے لیے
گنبد خضرا کی چاہت چاہیے
دل کو آئینہ بنانے کے لیے
عاصیوں کو غم ہو کیسا حشر میں
آپ ہیں جب بخشوانے کے لیے
عاصیو! کافی ہے آقا کا کرم
فرد عصیاں کو جلانے کے لیے
رب تعالیٰ نے ہے بخشی زندگی
عظمت شہ پر لٹانے کے لیے
ملتجی ہیں آپ سے آنکھیں مری
شربت دیدار پانے کے لیے
حشر میں راحت وہ چھلکائیں گے جام
پیاس ، پیاسوں کی بجھانے کے لیے