"حاجی امداد اللہ مہاجر مکی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: ===نمونہ کلام=== ====ذرا چہرے سے پردہ کو اٹھاو رسول اللہ{{ص}}==== ذرا چہرے سے پردہ کو اٹھاو رسول اللہ{{ص}}...)
 
 
سطر 2: سطر 2:
===نمونہ کلام===
===نمونہ کلام===


====ذرا چہرے سے پردہ کو اٹھاو رسول اللہ{{ص}}====
====ذرا چہرے سے پردے کو اٹھاو رسول اللہ{{ص}}====


ذرا چہرے سے پردہ کو اٹھاو رسول اللہ{{ص}}
ذرا چہرے سے پردہ کو اٹھاو رسول اللہ{{ص}}

حالیہ نسخہ بمطابق 17:34، 30 جون 2025ء

نمونہ کلام

ذرا چہرے سے پردے کو اٹھاو رسول اللہﷺ

ذرا چہرے سے پردہ کو اٹھاو رسول اللہﷺ

مجھے دیدار ٹک اپنا دکھاو یا رسول اللہﷺ


کرو روئے منور سے مری آنکھوں کو نورانی

مجھے فرقت کی ظلمت سے بچاو یا رسول اللہﷺ


خدا عاشق تمہارا اور ہو محبوب تم اس کے

ہے ایسا مرتبہ کس کا، سناو یا رسول اللہﷺ


مجھے بھی یاد رکھیو، ہوں تمہارا امتی عاصی

گنہ گاروں کو جب تم بخشواو یا رسول اللہﷺ


کرم فرماو ہم پر اور کرو حق سے شفاعت تم

ہمارے جرم و عصیاں پر نہ جاو یا رسول اللہﷺ


جہاز امت کا حق نے کردیا ہے آپ کے ہاتھوں

بس اب چاہو، ڈباو یا تراو یا رسول اللہﷺ


پھنسا کر اپنے دام عشق میں امداد عاجز کو

بس اب قید دو عالم سے چھڑاو یا رسول اللہﷺ

شراکتیں

صارف:تیمورصدیقی