"بیکل اتساہی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 49: سطر 49:


[[صارف:تیمورصدیقی]]
[[صارف:تیمورصدیقی]]
[[زمرہ: شعراء]]
[[زمرہ: غزل گو شعراء ]]

نسخہ بمطابق 20:40، 18 فروری 2017ء


نمونہ کلام

ان کا در چومنے کا صلہ مل گیا

نعت ِ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم


ان کا در چومنے کا صلہ مل گیا

سر اٹھایا تو مجھ کو خدا مل گیا


عاصیوں کو بڑا رتبہ مل گیا

حشر میں دامن مصطفی مل گیا


ان کھجوروں کے جھر مٹ میں کیا مل گیا

باغ خلد بریں کا پتہ مل گیا


خود تھپیڑوں نے آکر سہارا دیا

کملی والے سا جب نا خدا مل گیا


جس کو طیبہ کی ٹھندی ہوا مل گئی

بس اسے زندگی کا مزہ مل گیا


اٹھتے ہی پردہ میم معراج میں

نور ہی نور کا سلسلہ مل گیا


کچھ نہ پوچھو کہ میں کیسے بے کل ہوا

مجھ کو کملی میں راز خدا مل گیا


شراکتیں

صارف:تیمورصدیقی