"شفیع اوکاڑوی" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) |
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) م (Admin نے صفحہ محمد شفیع اوکاڑوی کو بجانب شفیع اوکاڑوی منتقل کیا) |
(کوئی فرق نہیں)
| |
نسخہ بمطابق 08:50، 10 جولائی 2017ء
نمونہ کلام
اللہ اللہ اللہ ہو لا الہ الا ہو
بارہ ربیع الاول کو وہ آیا در یتیم
ماہ نبوت مہر رسالت صاحب خلق عظیم
نبی جی اللہ اللہ اللہ ہو لا الہ الا ہو
آمنہ بی بی کے گلشن میں آئی ہے تازہ بہار
پڑھتے ہیں صلی اللہ علیہ و سلم آج در و دیوار
نبی جی اللہ اللہ اللہ ہو لا الہ الا ہو
حامد و محمود اور محمد دو جگ کا سردار
جان سے پیارا راج دلارا رحمت کی سرکار
نبی جی اللہ اللہ اللہ ہو لا الہ الا ہو
پیاری صورت ہنستا چہرہ منہ سے جھڑتے پھول
نور کا پتلا چاند سا مکھڑا کا حق کا پیارا رسول
نبی جی اللہ اللہ اللہ ہو لا الہ الا ہو
کفر و شرک کی کالی گھٹائیں ہو گئیں ساری دور
مشرق و مغرب دنیا کے اندر ہو گیا نور ہی نور
نبی جی اللہ اللہ اللہ ہو لا الہ الا ہو
جبریل آئے جھولا جھولانے لوری دیں غلمان
سوجا سوجا رحمت عالم میں تیرے قربان
نبی جی اللہ اللہ اللہ ہو لا الہ الا ہو