"متقدمین کو ہدیہ تبریک ۔ حفیظ تائب" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 7: | سطر 7: | ||
شاعر: [[ حفیظ تائب ]] | شاعر: [[ حفیظ تائب ]] | ||
حفیظ تائب نے صنف نعت | حفیظ تائب نے صنف نعت کے شہسواروں کو انتہائی دلکش انداز میں ہدیہ تبریک پیش کیا ۔ جو اس طرح ہے ۔ | ||
حالیہ نسخہ بمطابق 20:47، 30 ستمبر 2017ء
شاعر: حفیظ تائب
حفیظ تائب نے صنف نعت کے شہسواروں کو انتہائی دلکش انداز میں ہدیہ تبریک پیش کیا ۔ جو اس طرح ہے ۔
یارب! ثناء میں کعبؒ [1]کی دلکش ادا ملے
فتنوں کی دوپہر میں سکوں کی ردا ملے
حسانؒ [2] کا شکوہِ بیاں مجھ کو ہو عطا
تائیدِ جبرئیلؑ بوقتِ ثناء ملے
بوصیریِؒ [3]عظیم کا ہوں میں بھی مقتدی
بیماریِ الم سے مجھے بھی شفا ملے
جامیؒ [4] کا جذب‘ لہجہِ قدسیؒ [5] نصیب ہو
سعدیؒ [6] کا صدقہ شعر کو اذنِ بقا ملے
آئے قضا شہیدیِؒ [7]خوش بخت کی طرح
دوری میں بھی حضوریِ احمدؒ رضا [8] ملے
مجھ کو عطا ہو زورِ بیانِ ظفر علیؒ [9]
محسنؒ [10] کی ندرتوں سے مرا سلسلا ملے
حالیؒ [11] کے درد سے ہو مرا فکر استوار
ادراکِ خاص حضرتِ اقبالؒ [12] کا ملے
جو مدحتِ نبیؐ میں رہا شاد و بامراد
اس کاروانِ شوق سے تائبؔ [13]بھی جا ملے
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
حفیظ تائب | حفیظ تائب کی شاعری