"دہر کے اجالوں کا، جوبن آپ کے عارض" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) |
|||
| سطر 45: | سطر 45: | ||
[[ہے سرورِ عالم کا ہی بس نام و نسب خاص]] | [[ہے سرورِ عالم کا ہی بس نام و نسب خاص]] | ||
=== | === مزید دیکھیے === | ||
[[سلمان رسول ]] | [[ سلمان رسول ]] | [[سلمان رسول کی حمدیہ و نعتیہ شاعری ]] | ||
نسخہ بمطابق 08:40، 1 جولائی 2017ء
نعت رسول مقبول ﷺ
دہر کے اجالوں کا، جوبن آپ کے عارض
نور حق کی تابش سے، روشن آپ کے عارض
آپ کا حسیں پیکر، کائنات کا زیور
نقرئی سراپا ہے، کندن آپ کے عارض
رنگ، روشنی، خوشبو، پھول، تتلیاں، جگنو
حسن کے حوالے ہیں، مخزن آپ کے عارض
وہ بھی کیا زمانہ تھا، عاشقوں کے نینوں کو
آٹھوں پہر دیتے تھے، درشن آپ کے عارض
کاش میں جنم لیتا، آپ کے زمانے میں
دیکھتے بِتا دیتا، جیون آپ کے عارض
روئے آدمیت پر، غازہ آپ کا اسوہ
اور دید کو اس کی، درپن آپ کے عارض
عشق کا مزا جب ہے، آنکھ کو دکھائی دیں
شرقاً آپ کے عارض، غرباً آپ کے عارض
ڈھونڈنے کوئی نکلے، بے مثال رعنائی
آئیں گے تصور میں، فوراً آپ کے عارض
اگلا کلام
پچھلا کلام
ہے سرورِ عالم کا ہی بس نام و نسب خاص