"دہر کے اجالوں کا، جوبن آپ کے عارض" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
سطر 4: سطر 4:


===نعت رسول مقبول ﷺ===
===نعت رسول مقبول ﷺ===
شاعر: [[سلمان رسول]]


[[دہر کے اجالوں کا، جوبن آپ کے عارض]]
[[دہر کے اجالوں کا، جوبن آپ کے عارض]]

نسخہ بمطابق 10:18، 4 جنوری 2017ء



نعت رسول مقبول ﷺ

دہر کے اجالوں کا، جوبن آپ کے عارض

نور حق کی تابش سے، روشن آپ کے عارض

آپ کا حسیں پیکر، کائنات کا زیور

نقرئی سراپا ہے، کندن آپ کے عارض

رنگ، روشنی، خوشبو، پھول، تتلیاں، جگنو

حسن کے حوالے ہیں، مخزن آپ کے عارض

وہ بھی کیا زمانہ تھا، عاشقوں کے نینوں کو

آٹھوں پہر دیتے تھے، درشن آپ کے عارض

کاش میں جنم لیتا، آپ کے زمانے میں

دیکھتے بِتا دیتا، جیون آپ کے عارض

روئے آدمیت پر، غازہ آپ کا اسوہ

اور دید کو اس کی، درپن آپ کے عارض

عشق کا مزا جب ہے، آنکھ کو دکھائی دیں

شرقاً آپ کے عارض، غرباً آپ کے عارض

ڈھونڈنے کوئی نکلے، بے مثال رعنائی

آئیں گے تصور میں، فوراً آپ کے عارض

اگلا کلام

[[]]

پچھلا کلام

[[]]

سلمان رسول کا تعارف

سلمان رسول