"ہوا کا ورد،ساحل سے محمد رسول اللہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: موضوع ؛ نعت شاعر: منصور آفاق خصوصیت : غیر منقوط شاعری === نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ و...)
 
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 22:53، 3 جنوری 2017ء

موضوع ؛ نعت

شاعر: منصور آفاق

خصوصیت : غیر منقوط شاعری

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

ہوا کا ورد،ساحل سے محمد الرسول اللہ

صدا آئے مرے دل سے محمد الرسول اللہ

سحر دم ،ہمکلا م ِگردِ صحرا ، کارواں آسا

کہے ہر راہی محمل سے محمد الرسول اللہ

ملی ہےلوگوں کو دکھ سے رہائی اور کالک سے

اماں ، عہد ِ سلاسل سے محمدالرسول اللہ

ہوئی ہے اطلاع ِ عام ہر اک دور کو مولا

ہراک اکمل و کامل سے محمد الرسول اللہ

عمرحاصل علی حاصل ، دعا حاصل ،کرم حاصل

ہوا معلوم حاصل سے محمدالرسول اللہ