"حضور میری تو ساری بہار آپ سے ہے" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} زمرہ: خاص نعتیں شاعر: گمنام شاعر ==== {{نعت}} ==== حضور مری تو ساری بہار آپ سے ہے میں بے...)
 
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 12:37، 7 اگست 2017ء


شاعر: گمنام شاعر

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

حضور مری تو ساری بہار آپ سے ہے

میں بے قرار تھا میرا قرار آپ سے ہے


میری تو ہستی ہی کیا ہے میرے غریب نواز

جو مل رہا ہے مجھے سارا پیار آپ سے ہے


کہاں وہ ارضِ مدینہ کہاں میری ہستی

یہ حاضری کا سبب بار بار آپ سے ہے


سیاہ کار ہوں آقا بڑی ندامت ہے

قسم خدا کی یہ میرا وقار آپ سے ہے


محبتوں کا صلہ کون ایسے دیتا ہے

سنہری جالیوں میں یارِ غار آپ سے ہے


حضور آپ کی یادوں میں اشکِ رحمت ہے

یہ میری آنکھ ضیاء اشک بار آپ سے ہے