"رخ خدا کے سامنے دل مصطفیٰ کے سامنے" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 1: سطر 1:
[[ملف:Alam Nizami.png|300px|alt="عالم نظامی"|link=عالم نظامی ]]
شاعر :[[عالم نظامی]]
شاعر :[[عالم نظامی]]


==={{نعت}}===
==={{نعت}}===

حالیہ نسخہ بمطابق 15:31، 27 مارچ 2023ء

"عالم نظامی" شاعر :عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

رخ خدا کے سامنے دل مصطفیٰ کے سامنے

حشر میں یوں پیش ہونگے ہم خدا کے سامنے


عرش اعظم ہر قدم جس کی قدم بوسی کرے

ہر بلندی خاک اس کی گرد پا کے سامنے


دیکھتے ہی چہرئہ انور قدم پر گر پڑے

جب عمر تشریف لائے مصطفیٰ کے سامنے


جس میں شامل ہو وسیلہ احمد مختار کا

کیا دوا کی حیثیت ہے اس دعا کے سامنے


حسن یوسف حسن جنت اور یہ حسن جہاں

کس کو رکھیں ہم جمال مصطفیٰ کے سامنے


ان کے در سے سرفرازی کی سند جب سے ملی

میں دیا عالم جلاتا ہوں ہوا کے سامنے