"حاجی امداد اللہ مہاجر مکی" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: ===نمونہ کلام=== ====ذرا چہرے سے پردہ کو اٹھاو رسول اللہ{{ص}}==== ذرا چہرے سے پردہ کو اٹھاو رسول اللہ{{ص}}...) |
|||
| سطر 2: | سطر 2: | ||
===نمونہ کلام=== | ===نمونہ کلام=== | ||
====ذرا چہرے سے | ====ذرا چہرے سے پردے کو اٹھاو رسول اللہ{{ص}}==== | ||
ذرا چہرے سے پردہ کو اٹھاو رسول اللہ{{ص}} | ذرا چہرے سے پردہ کو اٹھاو رسول اللہ{{ص}} | ||
حالیہ نسخہ بمطابق 17:34، 30 جون 2025ء
نمونہ کلام
ذرا چہرے سے پردے کو اٹھاو رسول اللہﷺ
ذرا چہرے سے پردہ کو اٹھاو رسول اللہﷺ
مجھے دیدار ٹک اپنا دکھاو یا رسول اللہﷺ
کرو روئے منور سے مری آنکھوں کو نورانی
مجھے فرقت کی ظلمت سے بچاو یا رسول اللہﷺ
خدا عاشق تمہارا اور ہو محبوب تم اس کے
ہے ایسا مرتبہ کس کا، سناو یا رسول اللہﷺ
مجھے بھی یاد رکھیو، ہوں تمہارا امتی عاصی
گنہ گاروں کو جب تم بخشواو یا رسول اللہﷺ
کرم فرماو ہم پر اور کرو حق سے شفاعت تم
ہمارے جرم و عصیاں پر نہ جاو یا رسول اللہﷺ
جہاز امت کا حق نے کردیا ہے آپ کے ہاتھوں
بس اب چاہو، ڈباو یا تراو یا رسول اللہﷺ
پھنسا کر اپنے دام عشق میں امداد عاجز کو
بس اب قید دو عالم سے چھڑاو یا رسول اللہﷺ