"نعت پڑھئے مسکرانے کے لئے" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
| (ایک ہی صارف کا ایک درمیانی نسخہ نہیں دکھایا گیا) | |||
| سطر 1: | سطر 1: | ||
شاعر :[[راحت انجم]] | شاعر :[[راحت انجم]] | ||
===نعت | بشکریہ : [[عالم نظامی ]] | ||
==={{نعت}}=== | |||
نعت پڑھیے مسکرانے کے لیے | نعت پڑھیے مسکرانے کے لیے | ||
حالیہ نسخہ بمطابق 21:10، 3 جولائی 2022ء
شاعر :راحت انجم
بشکریہ : عالم نظامی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نعت پڑھیے مسکرانے کے لیے
ہر غم دل کو مٹانے کے لیے
عندلیبو ! آؤ ان کی بزم میں
نعت کے نغمات گانے کے لیے
ہے بہت آب ثنائے مصطفیٰ ﷺ
گلشن فن لہلہانے کے لیے
گنبد خضرا کی چاہت چاہیے
دل کو آئینہ بنانے کے لیے
عاصیوں کو غم ہو کیسا حشر میں
آپ ہیں جب بخشوانے کے لیے
عاصیو! کافی ہے آقا کا کرم
فرد عصیاں کو جلانے کے لیے
رب تعالیٰ نے ہے بخشی زندگی
عظمت شہ پر لٹانے کے لیے
ملتجی ہیں آپ سے آنکھیں مری
شربت دیدار پانے کے لیے
حشر میں راحت وہ چھلکائیں گے جام
پیاس ، پیاسوں کی بجھانے کے لیے