"رخ خدا کے سامنے دل مصطفیٰ کے سامنے" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: شاعر :عالم نظامی ===نعت رسول آخر صل اللہ علیہ وسلم=== رخ خدا کے سامنے دل مصطفیٰ کے سامنے حشر میں ی...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ایک ہی صارف کا 2 درمیانی نسخے نہیں دکھائے گئے)
سطر 1: سطر 1:
شاعر :[[عالم نظامی]]
شاعر :[[عالم نظامی]]


===نعت رسول آخر صل اللہ علیہ وسلم===
 
==={{نعت}}===





نسخہ بمطابق 20:58، 3 جولائی 2022ء

شاعر :عالم نظامی


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

رخ خدا کے سامنے دل مصطفیٰ کے سامنے

حشر میں یوں پیش ہونگے ہم خدا کے سامنے


عرش اعظم ہر قدم جس کی قدم بوسی کرے

ہر بلندی خاک اس کی گرد پا کے سامنے


دیکھتے ہی چہرئہ انور قدم پر گر پڑے

جب عمر تشریف لائے مصطفیٰ کے سامنے


جس میں شامل ہو وسیلہ احمد مختار کا

کیا دوا کی حیثیت ہے اس دعا کے سامنے


حسن یوسف حسن جنت اور یہ حسن جہاں

کس کو رکھیں ہم جمال مصطفیٰ کے سامنے


ان کے در سے سرفرازی کی سند جب سے ملی

میں دیا عالم جلاتا ہوں ہوا کے سامنے