"محمد مصطفیٰ نے کس قدر اعجاز فرمایا" کے نسخوں کے درمیان فرق
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
م (ADMIN 2 نے صفحہ محمد مصطفیٰ نے کس قدر اعجاز فرمایا ۔ خالد بزمی کو بجانب محمد مصطفیٰ نے کس قدر اعجاز فرمایا منتقل کیا) |
ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
(کوئی فرق نہیں)
| |
نسخہ بمطابق 04:57، 6 جون 2018ء
شاعر: خالد بزمی
برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
محمد مصطفیٰ نے کس قدر اعجاز فرمایا
شُتر بانوں کوشاہوں کی طرح ممُتاز فرمایا
عرب کے ریگزاروں میں جواونٹوں کوچراتے تھے
انھیں دُنیا کی سُلطانی سے سرافراز فرمایا
کوئی اُن کی مروّت کاکرے انکار توکیوںکر
جنھوں نے ہر عداوت کونظرانداز فرمایا
جب اپنے دُشمنوں کو بخش دینا غیر ممکن تھا
حضورپاک نے اس رسم کا آغاز فرمایا
وُہ انساں قتل وغارت میں درندوں سے جوبڑھ کرتھا
اُسی کو آپ نے انسان کا دمساز فرمایا
جو اہلِ فلسفہ کی عقل کی سرحد سے باہر تھا
عرب کے ایک اُمی نے عیاں وہ راز فرمایا
اُنہی کے واسطے یہ محفلِ ھستی مُزین ہے
خدا نے اک بشر کاکس قدر اعزاز فرمایا
کسی انساں کی عظمت اس سے بڑھ کرکیا ہو اے بزمیؔ!
خدا نے آپ کے اخلاق پر خُود ناز فرمایا
