"لطف ان کا عام ہو ہی جائے گا" کے نسخوں کے درمیان فرق
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: __TOC__ '''نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ''' از امام احمد رضا خان بریلوی لطف ان کا عام ہو ہ...) |
Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
| (ایک ہی صارف کا ایک درمیانی نسخہ نہیں دکھایا گیا) | |||
| سطر 1: | سطر 1: | ||
{{#seo: | |||
|title= حدائق بخشش ۔ امام احمد رضا خان کی شاعری | |||
|titlemode=append | |||
|keywords=نعت، نعت گوئی ، نعت خوانی، نعت پاک، نعت رسول، نعت مقبول، نعت رسول، احمد رضا خان بریلوی، امام احمد رضا، صبح طیبہ میں ہوئی ۔ مصطفی جان رحمت، زمین و زماں تمہارے لیے ، واہ کیا جود و کرم ، ahmed raza, naat | |||
|description= حدائق بخش۔ امام احمد رضا کی شاعری ۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ عظیم المرتبت مفسر،جلیل القدر محدث اور بلند پایہ فقیہ تھے۔نعتیہ کلاموں کی مقبولیت کے حوالے جو پذیرائی احمد رضا خان بریلوی کی نعتوں کو ملی ہے وہ بے مثال ہے ۔ ہر قابل ذکر نعت خواں نے آپ کے کلاموں سے اپنی آوازوں کو مزین کیا ۔ | |||
}} | |||
| سطر 7: | سطر 11: | ||
از [[امام احمد رضا خان بریلوی]] | از [[امام احمد رضا خان بریلوی]] | ||
حالیہ نسخہ بمطابق 21:32، 30 ستمبر 2017ء
نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
لطف ان کا عام ہو ہی جائے گا
شاد ہر ناکام ہو ہی جائے گا
جان دے دو وعدہ ءِ دیدار پر
نقد اپنا دام ہو ہی جائے گا
شاد ہے فردوس یعنی ایک دن
قسمت خدام ہو ہی جائے گا
یاد رہ جائیں گی یہ بے باکیاں
نفس تو تو رام ہو ہی جائے گا
بے نشانوں کا نشاں مٹتا نہیں
مٹتے مٹتے نام ہو ہی جائے گا
یاد گیسو ذکر حق ہے آہ کر
دل میں پیدا لام ہو ہی جائے گا
ایک دن آواز بدلیں گے یہ ساز
چہچہا کہرام ہو ہی جائے گا
سائلو! دامن سخی کا تھام لو
کچھ نہ کچھ انعام ہو ہی جائے گا
یاد ابرو کر کے تڑپو بلبلو!
ٹکڑے ٹکڑے دام ہو ہی جائے گا
مفلسو ان کی گلی میں جا پڑو
باغ خلد اکرام ہو ہی جائے گا
گر یونہی رحمت کی تاویلیں رہیں
مدح ہر الزام ہو ہی جائے گا
بادہ خواری کا سماں بندھنے تو دو
شیخ دُرد آشام ہو ہی جائے گا
غم تو ان کو بھول کر لپٹا ہے یوں
جیسے اپنا کام ہو ہی جائے گا
مٹ کہ گر یونہی رہا قرض حیات
جان کا نیلام ہو ہی جائے گا
عاقلو! ان کی نظر سیدھی رہے
بوروں کا بھی کام ہو ہی جائے گا
اب تو لائی ہے شفاعت عفو پر
بڑھتے بڑھتے عام ہو ہی جائے گا
اے رضا ہر کام کا اک وقت ہے
دل کو بھی آرام ہو ہی جائے گا
حدائق بخشش
پچھلا کلام
محمد مظہر کامل ہے حق کی شان عزت کا