دائمی کامل شریعت ہے شہہِ ابرار کی
نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
شاعر: انس نبیل
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
دائمی کامل شریعت ہے شہہِ ابرار کی
آخری یعنی نبوت ہے شہہِ ابرار کی
ان کے احسانات کی انسانیت مقروض ہے
"نعمتِ کبریٰ ولادت ہے شہہِ ابرار کی
سیرتِ سرکار ہے تفسیرِ قرآں مستند
اور قرآں پاک، سیرت ہے شہہِ ابرار کی
بن گئیں ظلم و تشدد کا نشانہ ہر جگہ
بیٹیوں کو پھر ضرورت ہے شہہِ ابرار کی
کفر کے اور شرک کے سارے اندھیرے مٹ گئے
نور کا اتمام بعثت ہے شہہ ابرار کی