امیر خسرو

نعت کائنات سے
(امیر خسرو دہلوی سے رجوع مکرر)
Jump to navigationJump to search


Ameer Khusro.jpg

حکیم ابوالحسن یمین الدین المعروف امیر خسرو دہلویؒ ( 1253ء تا 1325ء ) آگرہ میں پیدا ہوئے ۔ والدامیر سیف الدین ایک ترک مہاجر تھے جو پہلے آگرہ اور پھر دہلی میں قیام پذیر ہوئے ۔وہ ارھویں صدی عیسوی میں وہ اس وقت ہندوستان آئے ۔ہاں انھیں فوج کے ایک اہم عہدے پر فائز کر دیا گیا۔امیر خسرو کی والدہ ہندوستانی تھیں۔ وہ غیاث الدین بلبن کے وزیر دفاع عماد الملک کی بیٹی تھی۔ لہٰذا امیر خسرو کو شروع ہی سے بادشاہوں اور امراء کی صحبت نصیب ہوئی۔۔خسرو نے اپنی زندگی میں آٹھ بادشاہوں کا زمانہ دیکھا اور برصغیر میں اسلامی سلطنت کے ابتدائی ادوار کی سیاسی، سماجی اور ثقافتی زندگی میں سرگرم حصہ لیا۔ خسرو کو اردو کا پہلا شاعر مانا جاتا ہے ۔ شاعری کے ساتھ ساتھ موسیقی سے بھی دلچسپی رہی اور بہت سے اجزائے موسیقی اور آلات موسیقی کے موجد بنے ۔

شعر و شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

امیر خسرو کو بچپن ہی سے شعر و شاعری کا شوق تھا۔ صرف 9 برس کی عمر ہی میں ان کے والد کا انتقال ہو گیا۔ اس کے بعد وہ اپنے نانا کے پاس دہلی چلے گئے۔ بقیہ تربیت ان کی یہیں ہوئی اور کم عمری میں ہی انھوں نے موسیقی اور شاعری میں مہارت حاصل کر لی اور ایک دیوان بھی مرتب کیا۔

تصانیف[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

  • تحفۃ الصغر
  • وسط الحیات
  • غرۃالکمال
  • بقیہ نقیہ
  • قصہ چہار درویش
  • نہایۃالکمال
  • خرانالسادین
  • مفتاح الفتوح
  • مثنوی ذوالرانی-خضرخان
  • نہ سہپر
  • تغلق نامہ
  • خمسہ نظامی
  • اعجاز خسروی
  • خزائن الفتوح
  • افضل الفوائد
  • خالق باری
  • جواہر خسروی
  • لیلیٰ مجنوں
  • آیئنہ سکندری
  • ملا الانور
  • شیرین و خسرو

شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

وفات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

آپ کی وفات 1325ء میں دہلی، ہندوستان میں ہوئی۔ آپ کی تدفین خواجہ نظام الدین اولیاء کے مزار کے قریب دہلی، ہندوستان میں ہوئی_

بیرونی روابط[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اے آر وائی ڈیجیٹل نے امیر خسرو پر جو پرگرام پیش کیے اس کا ربط : :https://www.youtube.com/watch?v=6BYpFSs-2g8


شراکتیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

صارف: ارم نقوی | زکریا اشرفی


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

امیر خسرو | جلال الدین رومی | سعدی شیرازی |عبدالرحمن جامی | عبدالقادر بیدل | شمس الدین محمد شیرازی | میر درد دہلوی | اسد اللہ خان غالب

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

  1. ڈاکڑ شہزاد احمد، انوار عقیدت، انٹرنینشل حمد و نعت فاونڈیشن کراچی ۔ جون 2000