تصور مدح منیر
| تصور مدح منیر | |
|---|---|
| معلوماتِ کتاب | |
| شاعر/مصنف/مرتب | تصور اقبال |
| صفحات | 156 |
| فلیپ، دیباچہ، مضامین | شاعر علی شاعر |
| کلاموں کی تعداد | 4 حمدیں، 63 نعتیں |
| اشاعتی معلومات | |
| سن اشاعت | 2026 |
| ناشر | شیر ربانی پرنٹرز |
| شہر | ملتان |
| قیمت | 800 روپے |
تصور مدح منیر کا مختصر تعارف درج ذیل ہے۔
متفرق اشعار
کرم ان کا ایسا ہوا مل گیا
طلب سے بھی دیکھو سوا مل گیا
اتر آئی آنکھوں میں اک روشنی
یہ نقش کف پا بھی کیا مل گیا
ابو الحسن خاور کا مختصرہ تبصرہ
بس یہ نعت ہے کام ضروری
باقی کل پہ ڈال رہا ہوں
آج کل تو میں "باقی کام" ہی کر رہا ہوں ۔ تصور کا یہ شعر دیکھا تو سوچا کہ چلو ایک بار پھر میں بھی "باقی کام " کل پر ڈال کر ان کی کتاب کی رسید دے دوں ۔ صبیح رحمانی بھائی کی طرف "نعت رنگ" اور "سلام اور منقبت از غلام مصطفیٰ دائم" بھی کل ہی موصول ہوئے تھے ۔ نعتیہ کتاب کی ڈاک کے بارے بھی تصور نے کیا خوبصورت کہا ہے
دعا ہے وہ نعتوں پہ ہو مشتمل
ملیں جو کتب آج کی ڈاک سے
تصور کے دونوں اشعار ان کی نعت انگیزی کی خبر دیتے ہیں کہ وہ کیسے ہمہ وقت نعت سے جڑے انسان ہیں ۔ ان کی شاعری کی بے ساختگی میں ان کی روح سانس لیتی ہے ۔ خاص طور پر جب وہ سیرت مطہرہ کی بات کرتے ہیں تو ایک ایسے شخص کی تصویر بنتی ہے جو سیرت مطہرہ سے اخلاق حسنہ کشید کررہا ہوں ۔ ان کی شاعری کسی کے لیے تبلیغی نصاب نہیں بلکہ اپنی ذات کے لیے ترغییی و یاداشتی بیاض ہے ۔
اُن کی شاعری پڑھ کر ایسا روشن و مصفا پیکر بنا کہ دل میں ان سے ملنے کی خواہش پیدا ہو گئی ۔
میری طرف سے بہت داد و مبارکباد۔
مزید دیکھیے
| نئے صفحات | |||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|
|
| |||||||
