ہم زمانے میں پھرے ، دل کو حرم میں رکھا ۔ نورین طلعت عروبہ
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:21، 25 مارچ 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: نورین طلعت عروبہ === نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم === ہم زمانے میں پھرے ، دل...)
شاعر: نورین طلعت عروبہ
نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
ہم زمانے میں پھرے ، دل کو حرم میں رکھا
حرمِ پاک کو اِس دیدۂ نم میں رکھا
جوبھی لکھا ہے وہ انوار صفت لکھا ہے
اسمِ احمدؐ نے یہ اعجاز قلم میں رکھا
دل کو دُنیا کے جھمیلوں میں اُلجھنے نہ دِیا
اِس کوبس جستجوئے باغِ ارم میں رکھا
دوش پرلے کے صبا مُجھ کومدینے پہنچی
جذبۂ شوق کوہر ایک قدم میں رکھا
خاکِ طیبہ کونگاہوں سے نہ اوجھل جانا
اِس تصّور کوعرب اور عجم میں رکھا
روزِ محشر بھی عنایت کی نظر ہو،جیسے
عمر بھر سایۂ دامانِ کرم میں رکھا