کس نے پھر چھیڑ دیا قصہ لیلائے حجاز ۔ اختر شیرانی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 06:07، 30 جون 2017ء از 39.55.173.38 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: اختر شیرانی ==== {{نعت}} ==== کس نے پھر چھیڑ دیا قصہ لیلائے حجاز دل کے پردوں میں مچل...)

(فرق) → پرانا نسخہ | Approved revision (فرق) | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: اختر شیرانی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کس نے پھر چھیڑ دیا قصہ لیلائے حجاز

دل کے پردوں میں مچلتی ہے تمنائے حجاز


بھر کے دامن میں غریبوں کی دعائیں لے جا

اے نسیم سحر اے بادیہ پیمائے حجاز


بزم ہستی میں ہے ہنگامہ محشر برپا

اب تو ہو خواب سے بیدار مسیحائے حجاز


مئے افرنگ میں باقی نہ رہا کوئی سرور

ہم نے جس دن سے چکھی ہے مئے مینائے حجاز


دل دیوانہ دعا مانگ وہ دن پھر آئے

وہی ہم ہوں وہی سجدہ صحرائے حجاز


خاک یثرب کے ہر اک ذرہ سے آتی ہے صدا

اختر خاک نشیں ناسیہ فرسائے حجاز