نور، خوشبو، حسن اور رحمت کو جب یکجا کیا - احمد وصال

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:17، 2 اکتوبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

احمد وصال

شاعر : احمد وصال

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ماخذ میں ترمیم کریں]

نور، خوشبو، حسن اور رحمت کو جب یکجا کیا

خالقِ کون و مکاں نے آپؐ کو پیدا کیا


میرے ہونٹوں پر نہ کیوں صلِ علا کا ورد ہو

بو جہل کے ہاتھ میں پتھر کو جب گویا کیا


رَحمَتُ الِلعالَمِیں بھیجا بنا کر آپ کو

وہ جو خود یکتا ہے اس نے آپؐ کو یکتا کیا


مٹ گئیں سب ظُلمتیں، پھیلی ضیاء اسلام کی

آپؐ کے حسنِ خُلق نے دنیا میں جب جلوہ کیا


دی اِمامَت سب رُسل کی مَسجدِ اَلقدس میں

انبیاء میں سب سے اَرفع آپؐ کا رتبہ کیا


ذہن کے جتنے دریچے بند اک مدت سے تھے

شافعِ محشر کی مدحت نے ہے سب کو وا کیا


اطمینانِ دل کو بس یہ بات کافی ہے وصال

مجھ کو آپ کا اُمتی اے صاحبِ اسری کیا

تازہ انتخاب[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام