نظر میں ہے در خیرالوری بحمداللہ ۔ سرور حسین نقشبندی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:53، 23 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: سرور حسین نقشبندی ==== {{نعت}} ==== نظر میں ہے درِ خیرالوریٰ بحمداللہ قبول ہوگئی م...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: سرور حسین نقشبندی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نظر میں ہے درِ خیرالوریٰ بحمداللہ

قبول ہوگئی میری دعا بحمداللہ


چلی ہے ان کے کرم کی ہوا بحمد اللہ

ہر ایک سانس ہے محوِ ثناء بحمد اللہ


درِ حضور پر جب بھی دعا کو لب کھولے

ملا ہے مجھ کو طلب سے سوا بحمداللہ


یہی ہے میرا اثاثہ، یہی مری پونجی

نبی کی نعت ہے سب کچھ مرا، بحمد اللہ


بسی ہوئی ہے وہاں آج بھی مہک ان کی

میں دیکھ آیا ہوں غارِ حرا، بحمد اللہ


ہم اہلِ نعت کا شام وسحر یہی معمول

کبھی ثناء کبھی حمدِ خدا، بحمد اللہ


نبی کی نعت کا موسم ہےشاخِ ہستی پر

گلِ خیال ہے مہکا ہوا، بحمد اللہ


میں اس کرم کے تصدّق، میں اس عطا پہ نثار

میرا نصیب ہے مدح وثناء بحمد اللہ


فضائے فکر کو رکھتا ہے مشکبو سرور

خیال نعت ہے مثل صباء بحمد اللہ