مسرور کیفی
مسرور کیفی 28 فروری 1928ئ کو کراچی میں پیدا ہوئے۔
نور احمد میرٹھی آپ کے بارے فرماتے ہیں
"کہنہ مشق شاعر حضرت مسرور کیفی ؒ مرحوم اپنی ذات میں ایک ایسی انجمن تھے، جن میں عشق و محبت کی جلوہ گری،ایثار و اخلاق کی تابانی اور انسانی اوصاف کی فراوانی اس طرح یکجا ہو گئی تھیں کہ کوئی بھی بغور دیکھے تو حیرت کی تصویر بن جائے۔ سوز و گداز، نرمی اور شفقت کے ساتھ ساتھ دوسروں کے لئے کچھ کرنے کا جذبہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ مزید بڑھتا رہا۔ انہوں نے زندگی بھر محنت، دیانت اور خدمت کو عبادت سمجھا اور اپنے عمل سے ثابت کیا کہ گمان سے یقین کی منزل تک رسائی مشکل سہی ناممکن نہیں ہے۔حضرت مسرور کیفی ؒ عصر حاضر کے قابل ذکر نعت گو شاعر ہیں، ان کی نعتیہ شاعری کا سفر کئی عشروں پر محیط ہے۔ اس طویل عرصے میں اہل زبان نہ ہوتے ہوئے بھی انہوں نے بیس سے زائد نعتیہ مجموعے پیش کر کے اپنی قادر الکلامی، زود گوئی اور نبی کریمﷺ سے شعوری، وابستگی، وارفتگی اور عقیدت کے گہرے نقوش چھوڑے۔" [1]
نمونہ ء کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
جسم کو کیا روح کو بھی قبلہ رو کرتے رہو
بروں سے برا ہوں کرم کیجیے گا [2]
میں آیا ہوں یا مصطفی کہتے کہتے [3]
وفات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
ان کا انتقال کراچی میں ہی بروز جمعرات بوقت سہ پہر چار بجے 30 جنوری 2003ئ کو ہوا۔ انھیں کچھی میمن قبرستان عثمان آباد کراچی میں سپردِ خاک کیا گیا۔
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
محمد اکرم رضا | مسرور کیفی | ثاقب عرفانی | سجاد مرزا | شاعر علی شاعر | امین بابر | اقبال نجمی | بسمل شمسی | منیر احمد خاور | نذیر خاور | ریاض احمد قادری | بشیر عابد | شبیر کمال عباسی | منصور احمد خالد | مطلوب حسن مطلوب | منظر عارفی | غلام زبیر نازش | ارشد محمود ناشاد
حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
- ↑ روزنامہ پاکستان، 20 فروری 2013
- ↑ ڈاکڑ شہزاد احمد، ایک سو ایک پاکستانی نعت گو شعرا، رنگ ادب پبلی کیشنز، کراچی ۔ 2017
- ↑ ڈاکڑ شہزاد احمد، ایک سو ایک پاکستانی نعت گو شعرا، رنگ ادب پبلی کیشنز، کراچی ۔ 2017