مدینے میں نوشی، یہ کیا ماجرا ہے ۔ نوشین فاطمہ
نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
مدینے میں نوشی !! یہ کیا ماجرا ہے
گنہگار کو کیسا رتبہ ملا ہے
خدایا ترا شکر کیسے ادا ہو
کہ توفیق کے بعد ساری عطا ہے
ہوا کا سفر ہے مدینے کی جانب
وجود اس میں تحلیل ہونے لگا ہے
ہیں سرگوشیاں مستیوں میں ہوا کی
مدینہ , مدینہ , یہی اک صدا ہے
یہ نذرانہء عشق مقبول ہو کاش !
ان اشعار کی ورنہ اوقات کیا ہے؟
