لکھ سکا کب وصف کوئی سید کائنات کا ۔ غلام مجتبی ہاشمی

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search

شاعر: غلام مجتبی ہاشمی

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 2

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

لکھ سکا وصف کب کوئی سیدِ کائنات کا

"شق ہوا سینہء قلم فق ہوا منہ دوات کا"


باعث خلق این و آں رونقِ بزم شش جہات

یعنی وجودِ کائنات صدقہ ہے ان کی ذات کا


جس کو اماں دی آپ نے جو بھی پناہ میں آگیا

ذمہ خدا نے لے لیا اس کے معاملات کا


رحمت رب دوجہاں بالیقیں آپ کے طفیل

دونوں جہاں میں راستہ ہم کو ملا نجات کا


اس کی نہیں کوئی مثال اس کی نہیں کوئی نظیر

جو ہے محیطِ معجزات واقعہ ایک رات کا


شہرہ ہے اس کا بر فلک کون و مکاں میں دھوم ہے

ادنیٰ سا جو غلام ہے زبدہء کائنات کا


یاسرِ بے نوا کو بھی سجدہء در نصیب ہو

یہ بھی ہے منتظر حضور آپ کے التفات کا

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

کیٹگری 2 کی نعتیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 |44 45 46 47 48
49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام