عمر علی شاہ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

"عمر علی شاہ"

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

بہت کم وقتوں میں اردو دنیا میں اپنا نام بنانے والے شاعر عمر علی شاہ کا شمار پاکستان کے معروف نعت گو شعراء میں ہوتا ہے۔آپ اپنے بیان کی لذت اور اپنے موضوع کی انفرادیت سے اپنے معاصرین میں بے پناہ مقبول ہیں.آپ صوبہ پنجاب پاکستان کے ضلع لودھراں میں 10 جون 1975 کو پیدا ہوئے. آپ کا آبائی وطن خوست ،افغانستان ہے. آپ کے والد کا نام محمد علی شاہ اور والدہ کا نام مراد بی بی ہے. آپ نے دینی تعلیم اپنے نانا معروف عالم دین غلام حسین شاہ صاحب سے حاصل کی۔اور آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم جماعت دہم تک لودہراں سے حاصل کی.بارہویں جماعت کے لیے معروف تعلیمی درسگاہ ایس۔ ای کالج بہاولپور میں داخلہ لیا۔مالی مشکلات کے باعث تعلیم ترک کر کے نجی تعلیمی اداروں میں تدریس کے فرائض انجام دینے شروع کیے۔تاہم فکر معاش کے ساتھ ساتھ تعلیمی سفر کو بھی جاری رکھا۔بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان سے دوران نجی ملازمت نجی طور پر گریجویشن کی اور پیشہ ورانہ کورسز بھی کیے۔پھر محکمہ تعلیم میں سرکاری ملازمت اختیار کی۔اور اسی اثناء میں بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی سے ( ایم اے) کیا۔

ادبی سفر کا آغاز[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شعر سے محبت تو شروع سے ہی تھی مگرسال 2000 کے بعد کلام لکھنا شروع کیا۔2008 میں آپ کا کلام مقامی اخبارات میں شائع ہونا شروع ہوا۔ بعد ازاں کچھ عرصہ کے لیے شاعری موقوف کر دی اور 2019 میں دوبارہ باقاعدہ طور شاعری کا آغاز کیا ۔غزل اور بالخصوص نعت کی صنف میں بے شمار کلام کہے ۔نعتیہ کلام کو بہت سے معروف نعت خواں پڑھ چکے ہیں۔ آپ ایک عالمی ادبی نعتیہ شاعری گروپ "نعت نگر لودہراں" کے نام سے چلا رہے ہیں اور نو آموز شعراء کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کا کام کر رہے ہیں۔

آپ کا نعتیہ شعری مجموعہ طباعت کے مراحل میں ہے انشاءاللہ جلد ہی زیور طبع سے آراستہ ہوکر منظر عام پر آجائے گا ۔ مشاعرے کے سلسلے میں آپ پاکستان کے طول و عرض میں بہت سے شہروں کا سفر کر چکے ہیں. آپ خواص میں جتنے ممتاز ہیں عوام میں بھی اتنے ہی مقبول ہیں آپ فی الوقت شہر لودہراں پنجاب پاکستان میں مقیم ہیں اور بہت تیزی کے ساتھ اپنے ادبی سفر پر رواں دواں ہیں۔

حمدیہ و نعتیہ شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اے گلِ چیدہ گلِ رحمت امام الانبیاء

سوشل میڈیا کے روابط[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مزید دیکھئے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شخصیات  : شکیل جمالی | قمر صدیقی | معین شاداب | افضل الہ آبادی | راحت انجم | عزم شاکری | عالم نظامی | عبید اعظم اعظمی | عاصی بیاروی | انجم بارہ بنکوی | قتیل شفائی | انس نبیل | اسیر برہانپوری | اقبال اشہر | طاہر فراز | زبیر گورکھپوری | محمودالحسن ماہر | سید مناظر حسن اشرف | لکشمن شرما واحد | عزیز نبیل | شکیل اعظمی | | حسن فتح پوری | خالد ندیم | دانش جاوید | نظر بجنوری | کاشف ابرار | ماجد دیوبندی | ہاشم فیروزآبادی | نعیم اختر خادمی | طاہر فراز | لکشمن شرما واحد | عمران عطائی | سید مناظر حسن اشرف | الطاف ضیاء | زبیر گورکھپوری | شکیل اعظمی | حق کانپوری | اجمل سلطانپوری | شبنم جبلپوری | گنیش بہاری طرز | ندیم صدیقی | شعور اعظمی | عرفان جعفری | مشتاق احمد مشتاق | واحد انصاری | صابر فریدی | تبسم عزیزی | شکیل عارفی | جاوید عاصی | حبیب ہاشمی | عقیل نعمانی | ساز الہ آبادی | عمران گونڈوی | اثر صدیقی |


نئے صفحات
نعت کائنات پر نئی شخصیات

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]