صارف:اکرام قادری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

غوث اعظم بمن بے سرو ساماں مددے قبلۂ دیں مددے کعبۂ ایماں مددے بگرداب بلا اُفتاد کشتی ضعیفان شکستا رات کشتی بحق خواجۂ عثمان ہارونی م مدد کُن مددکُن مددکُن یا مُعین الدین چشتی


بغداد بلالو ہمیں بغداد بلالو ۔۔ بغداد بلالو ہمیں بغداد بلالو ۔۔ ہمیں بغداد بلالو

یا غوث ۔۔۔۔۔


یا غوث عنایت کی نظر ہم پہ بھی ڈالو بغداد بلا لو بے یار و مددگار ہیں دامن میں چھپا لو بغداد بلا لو


ڈوبی ہوئی کشتی کو اگر کر دو اشارہ چلتی ہے دوبارہ طوفان میں کشتی ہے شہا ہم کو بچا لو بغداد بلالو


قابل تو نہیں آؤں مگر شاہ تمہارے صدقے میں رضا کے اک بار مجھے بھی اے مرے شاہ نبھالو بغداد بلا لو


ساون کا مہینہ ہے گھٹا نور کی چھائی پھر گیارویں آئی آجائو سبھی بارش رحمت میں نہا لو بغداد بلا لو


ڈوبی ہوئی بارات کو اس طرح سنبھالا دریا سے نکالا یا غوث ہمیں ظلم کے دریا سے نکالو بغداد بلا لو


ٹھوکر جو لگی آپکی سو سال پرانہ مردہ ہوا زندہ بیمار ہے دل اسکو بھی قدموں سے لگا لو بغداد بلا لو


سچ آپ نے جس وقت بتایا ہے تو سن کر قدموں کو پکڑ کر کہنے لگے ڈاکو کہ مرید اپنا بنا لو بغداد بلا لو


اکرام کا دل کب سے یہی بول رہا ہے بس ایک صدا ہے سو بار نہیں مجھکو بس اک بار بلا لو بغداد بلا لو


از قلم۔ حضرت قاری اکرام قادری بریلی شریف