شہ دوسرا کا ہمسفر نہ ہوا نہ ہے نہ ہوگا ۔ رہبر چشتی
نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
شاعر: رہبر چشتی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
شہِ دوسرا کا ہم سر نہ ہوا نہ ہے نہ ہوگا
کوئی ان کے جیسے سرور نہ ہوا نہ ہے نہ ہوگا
کوئی پھول باغِ کُن میں بہ کمالِ شانِ قدرت
گُلِ احمدی سے بہتر نہ ہوا نہ ہے نہ ہوگا
ملا جسم بھی تو ایسا کہ نہیں ہے جس کا سایہ
میرے مصطفیٰ سا پیکر نہ ہوا نہ ہے نہ ہوگا
کوئی ایسا در زمیں پر جو بہشت سے ہو بڑھ کر
تو بہ جز در پیمبر نہ ہوا نہ ہے نہ ہوگا
سوا ذاتِ مصطفیٰ کے کوئی آئینہ جس میں
ہو جمالِ آئینہ گر نہ ہوا ہے نہ ہوگا
کوئی راہِ حق میں ایسا؟ بھرے گھر کو لٹا دے
تو سوائے ابنِ حیدر نہ ہوا نہ ہے نہ ہوگا
وہ نبی کہ جس کے گھر میں تا ابد رہے سیادت
کوئی اور ایسا رہبر نہ ہوا نہ ہے نہ ہوگا
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
کوئی مثل مصطفی کا کبھی تھا، نہ ہے، نہ ہوگا ۔ صبیح الدین رحمانی