دنیا کو سیدھی راہ دکھانا رسول کا ۔ رضوی امروہوی
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:52، 18 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: رضوی امروہوی ==== {{نعت}} ==== دنیا کو سیدھی راہ دکھانا رسول کا رحمت ہے کائنات میں...)
شاعر: رضوی امروہوی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
دنیا کو سیدھی راہ دکھانا رسول کا
رحمت ہے کائنات میں آنا رسول کا
روزِ ازل سے تا بہ ابد کائنات میں
ہر دور ہے نبی کا زمانا رسول کا
احسان ہے یہ نوعِ بشر پر حقیقتاً
تشریف کائنات میں لانا رسول کا
دینا دعائیں اُمتِ عاصی کو ہر قدم
اُمت کا ہر قدم پہ ستانا رسول کا
مانا ہے جس نے دونوں جہاں میں ہے کامیاب
بدبخت جس نے حکم نہ مانا رسول کا
احسان کائنات کے ہر فرد پر ہے یہ
بندوں کو کبریا سے ملانا رسول کا
یہ ماننا پڑے گا مقدّر کی بات ہے
رضوی کو نعت گو بنانا رسول کا