تمنا ہے یہی دل میں سمائی یا رسول اللہ ۔ محمد اکرم رضا
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:20، 17 جولائی 2017ء از 39.55.127.179 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: محمد اکرم رضا ==== {{نعت}} ==== تمنا ہے یہی دل میں سمائی یا رسول اللہﷺ لے بس آپ کے د...)
شاعر: محمد اکرم رضا
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
تمنا ہے یہی دل میں سمائی یا رسول اللہﷺ
لے بس آپ کے در کی گدائی یا رسول اللہﷺ
ازل سے تا ابد حسن دو عالم ایک جا کر کے
خدا نے آپ کی صورت بنائی یا رسول اللہﷺ
خدا نے آپ کا نور نبوت عام کرنے کو
یہ محفل چاند تاروں کی سجائی یا رسول اللہﷺ
میں محبوب و محب میں کیا کروں تفریق ملکیت
خدا جس کا، اس کی ہے خدائی یا رسول اللہﷺ
یہ امت آپ کی خوار و زبوں ہے آج دنیا میں
دہائی ہے دہائی ہے، دہائی یا رسول اللہﷺ
میں سنتا ہوں کہ بیچاروں کے چارہ آپ ہوتے ہیں
مری بھی کیجئے حاجت روائی یا رسول اللہﷺ
بلا لیجے در طیبہ پہ اپنے پاس احقر کو
کہ مارے ڈالتی ہے اب جدائی یا رسول اللہﷺ
ادھر تڑپوں میں جونہی ، آپ تک میری خبر پہنچے
کہ لائے رنگ میری بے نوائی یا رسول اللہﷺ
رضا کی نعت گوئی کو ملے شان قبولیت
نہیں مقصود کچھ رنگیں نوائی یا رسول اللہﷺ