ہوا کا ورد،ساحل سے محمد رسول اللہ

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:50، 2 جنوری 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: موضوع ؛ نعت شاعر: منصور آفاق خصوصیت : غیر منقوط شاعری === نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ و...)

Jump to navigationJump to search

موضوع ؛ نعت

شاعر: منصور آفاق

خصوصیت : غیر منقوط شاعری

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

ہوا کا ورد،ساحل سے محمد الرسول اللہ

صدا آئے مرے دل سے محمد الرسول اللہ

سحر دم ،ہمکلا م ِگردِ صحرا ، کارواں آسا

کہے ہر راہی محمل سے محمد الرسول اللہ

ملی ہےلوگوں کو دکھ سے رہائی اور کالک سے

اماں ، عہد ِ سلاسل سے محمدالرسول اللہ

ہوئی ہے اطلاع ِ عام ہر اک دور کو مولا

ہراک اکمل و کامل سے محمد الرسول اللہ

عمرحاصل علی حاصل ، دعا حاصل ،کرم حاصل

ہوا معلوم حاصل سے محمدالرسول اللہ