"عتیق الرحمٰن صفی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
{{بسم اللہ }}
[[زمرہ: شعراء]]
[[زمرہ: گجرات ]]
[[زمرہ: پنجابی ]]

عتیق الرحمٰن صفی [[22فروری]][[1971]]ء بمطابق ۲۷ ذوالحج ۱۳۹۰ ھ کو [[:زمرہ: گجرات | گجرات]] میں پیدا ہوئے۔ ادبی سفر کا آغاز [[1992]]میں کیا ، آپ بیک وقت اردو اور [[:زمرہ: پنجابی | پنجابی ]] دونوں زبانوں میں سنجیدہ اور مزاحیہ شاعری کرتے ہیں مگر ترجیح سنجیدہ اردو شاعری اور نعت کو دیتے ہیں ۔ شاعری میں غزل، نظم، نعت ، قطعات  اور نثر میں مزاحیہ کالم  لکھتے ہیں  اردو اور پنجابی کے معروف شاعر اور ماہرِ علمِ عروض جناب [[فیض الحسن ناصر]]آپ کے استاد ہیں ۔ اس لیے آپ کو بھی علم عروض اور فن شعر پر بھرپور دسترس حاصل ہے ۔

سطر 79: سطر 84:
=== مزید دیکھیے ===
=== مزید دیکھیے ===

[[ اشرف یوسفی ]] | [[پرویز ساحر ]] | [[ سعود عثمانی ]] | [[ عرفان صدیقی ]] | [[مجید اختر ]] | [[ ندیم بھابھہ ]]
[[ اشرف یوسفی ]] | [[پرویز ساحر ]] | [[ سعود عثمانی ]] | [[ عرفان صدیقی ]] | [[مجید اختر ]] | [[ ندیم بھابھہ ]]
 
[[زمرہ: شعراء]]
[[زمرہ: گجرات ]]

نسخہ بمطابق 06:25، 23 مارچ 2017ء

عتیق الرحمٰن صفی 22فروری1971ء بمطابق ۲۷ ذوالحج ۱۳۹۰ ھ کو گجرات میں پیدا ہوئے۔ ادبی سفر کا آغاز 1992میں کیا ، آپ بیک وقت اردو اور پنجابی دونوں زبانوں میں سنجیدہ اور مزاحیہ شاعری کرتے ہیں مگر ترجیح سنجیدہ اردو شاعری اور نعت کو دیتے ہیں ۔ شاعری میں غزل، نظم، نعت ، قطعات اور نثر میں مزاحیہ کالم لکھتے ہیں اردو اور پنجابی کے معروف شاعر اور ماہرِ علمِ عروض جناب فیض الحسن ناصرآپ کے استاد ہیں ۔ اس لیے آپ کو بھی علم عروض اور فن شعر پر بھرپور دسترس حاصل ہے ۔

ادبی سرگرمیاں

آپ ایک متحرک شاعر ہیں اور بے شمار ملکی سطح کے مشاعروں میں شرکت کر چکے ہیں ، آپ مختلف ادوار میں کئی ادبی تنظیموں میں اہم عہدوں پر ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں ۔ جن میں ادبی تنظیم فروغ ِ سخن ، تنظیمِ شعرا ضلع گجرات اور حلقہ اربابِ ذوق گجرات اہم نام ہیں ۔ آپ نے 2014ء میں معروف شاعر اشفاق شاہین کے ساتھ مل کر حلقہء اربابِ ذوق گجرات کا آغاز کیا اور سن 2015 تا 2016 حلقہ اربابِ ذوق گجرات میں بطور جوائنٹ سیکرٹری فرائض بھی سر انجام دیے ۔

آج کل آپ ضلع گجرات کی نہایت فعال ادبی تنظیم "قلم قافلہ" کے جنرل سیکرٹری ہیں اس کے علاوہ آپ فیس بک پر اپنے ادبی فورم "پچھلی رت کا ساتھ تمھارا" پر بھی پچھلے کئی سالوں سے ادب کی ترویج اور خدمت میں مصروف ہیں ۔ آپ ایک اچھے شاعر ہی نہیں اچھے انسان بھی ہیں۔

مطبوعہ و غیر مطبوعہ کتب

۱۔عتیق الرحمٰن صفی کا پہلا مجموعہء کلام "پچھلی رُت کا ساتھ تمھارا" پہلی بار 2003 میں اور دوسری بار سن 2014 میں شائع ہوا۔

۲۔ مستقبل میں نعتیہ مجموعہ شائع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

گھر کا پتا

عتیق الرحمٰن صفی

مکان نمبر B 13/1700

نزد جامع مسجد عبداللہ ، محلہ فتوپورہ بن گجرات

E mail: ar_saffy@yahoo.com

نمونہ نعت

اُن کی سیرت کمال سیرت ہے

مرحبا ! پُرجمال سیرت ہے

سیرت ِ مصطفٰے کے کیا کہنے !

آپ اپنی مثال سیرت ہے

جس سے پھیلا ہے نور قرآں کا

آپ کی خوش خِصال سیرت ہے

اُن کی سیرت پہ دیکھئے چل کر

سب گناہوں کی ڈھال سیرت ہے

جو بھی اللہ نے ہے فرمایا ! ۔

اُس کی زندہ مثال سیرت ہے

یہ ذریعہ ہے سب کی بخشش کا

کس قدر نیک فال سیرت ہے

کیا ہے کردار اِک مُوَحّد کا ؟

سب سے عمدہ مثال سیرت ہے

دہر میں ہم بھٹک نہیں سکتے

سامنے لازوال سیرت ہے

خوش نصیبی ہے یہ صفی سب کی

رہ نما بے مثال سیرت ہے

شراکتیں

عروس فاروقی

مزید دیکھیے

اشرف یوسفی | پرویز ساحر | سعود عثمانی | عرفان صدیقی | مجید اختر | ندیم بھابھہ