دیدار کیا کرتا ہر آن محمد کا ۔ محمد شفیق اعوان

نعت کائنات سے
(دیدار کیا کرتا ہر آن محمد کا اے کاش کے میں ہوتا دربان محمد کا ۔ محمد شفیق اعوان سے رجوع مکرر)

This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search


شاعر: محمد شفیق اعوان

برائے : نعت رنگ ۔ شمارہ نمبر 26

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دیدار کیا کرتا ہر آن محمد کا

اے کاش کے میں ہوتا دربان محمد کا


دنیا کے اندھیروں سے آقا نے نکالا ہے!

میں بھول نہیں سکتا احسان محمد کا!


اُس شمع ہدایت سے ملتی ہے ضیا سب کو

جاری ہے مدینے میں فیضان محمد کا


ناز اپنے مقدر پہ دن رات وہ کرتاہے

بن جاتا ہے جب کوئی مہمان محمد کا


ادراک سے اونچی ہے عظمت مرے آقا کی

پوچھو نہ کبھی مجھ سے ایمان محمد کا


ہربات شفیقؔ اُن کی پُہنچاؤں گا میں سب تک

پیارا ہے مجھے جاں سے فرمان محمد کا


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

زیادہ پڑھے جانے والے کلام