یہ ناز یہ انداز ہمارے نہیں ہوتے ۔ خالد محمود خالد

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 13:37، 1 اگست 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

شاعر: خالد محمود خالد

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

یہ ناز یہ انداز ہمارے نہیں ہوتے

دامن میں اگر ٹکڑے تمہارے نہیں ہوتے


ملتی نہ اگر بھیگ حضور آپ کے در سے

اس ٹھاٹ سے منگتوں کے گزارے نہیں ہوتے


بے دام ہی بکِ جائیں گے دربارِ نبی میں

اس طرح کے سودے میں خسارے نہیں ہوتے


ہم جیسے نکموں کو گلے کون لگاتا

سرکار اگر آپ ہمارے نہیں ہوتے


وہ چاہیں بلالیں جسے یہ ان کا کرم ہے

بے اذِن مدینے کے نظارے نہیں ہوتے


خالد یہ تقدس ہے فقط نعت کا ورنہ

محشر میں ترے وارے نیارے نہیں ہوتے