یا رب خلوص شوق کو اتنی رسائی دے ۔ طفیل ہوشیارپوری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:52، 14 ستمبر 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: طفیل ہوشیارپوری ==== {{نعت}} ==== یا رب خلوصِ شوق کو اتنی رسائی دے دل کے حرم میں شہر...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: طفیل ہوشیارپوری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

یا رب خلوصِ شوق کو اتنی رسائی دے

دل کے حرم میں شہرِ مدینہ دکھائی دے


تنگ آ گئی ہے قیدِ عناصر سے زندگی

زنجیر صبح وشام سے مجھ کو رہائی دے


ہر بات میں ہوں نامِ محمدﷺ کی تابش

ہر سانس میں پیامِ محمدﷺ سنائی دے


مولائے کائنات کی چشمِ کرم تو ہے

جو بیکسوں کو طاقتِ خیبر کشائی دے


صرف ایک لمحہ روضۂ اقدس کو چوم لوں

صرف ایک لمحہ کی مرے موَلا خدائی دے


ہو دل کی سلطنت میں نہ سرکش کوئی اُمنگ

درویش کو بھی ہمت فرما نروائی دے


یا مجھ کو مرحمت ہو محبت حضور کی

یا میرے دل کو طاقتِ صبر آز مائی دے


اس کربلا میں صدقہ شبیرؓ کے طفیل

میرے دلِ حزیں کو بھی کرب آشنائی دے