یا رب ترے محبوب کا جلوا نظر آئے ۔ ریاض الدین سہروردی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:58، 8 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: ریاض الدین سہروردی ==== {{نعت}} ==== یا رب ترے محبوب کا جلوا نظر آئے اس نورِ مجسم کا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: ریاض الدین سہروردی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

یا رب ترے محبوب کا جلوا نظر آئے

اس نورِ مجسم کا سراپا نظر آئے


اے کاش کبھی ایسا بھی ہو خواب میں میرے

ہوں جس کی غلامی میں وہ آقا نظر آئے


روشن رہیں آنکھیں یہ مری بعدِ فنا بھی

گر وقتِ نزع وہ شہِ والا نظر آئے


تا حشر مری قبر میں ہو جائے اجالا

مرقد میں جو ان کا رُخ زیبا نظر آئے


جس در کا بنایا ہے گدا مجھ کو الہیٰ

اس در پہ کبھی کاش یہ منگتا نظر آئے


کس درجہ بنایا انہیں اللہ نے محبوب

ہر ایک کے دل کی وہ تمنا نظر آئے


آوؔ کہ شمع نعتوں کی ہر سمت جلائیں

ہر گوشئہ ہستی میں اجالا نظر آئے


کس آنکھ نے دیکھی ہے مثال ان کی جہاں میں

سرکار تو کونین میں یکتا نظر آئے


کعبہ اے ریاض اس کو بنالوں گا میں دل کا

گر نقشِ قدم مجھ کو نبی کا نظر آئے