کیامیسر ہے ، میسر جس کو یہ جگنو نہیں ۔ انور مسعود

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 05:43، 25 مارچ 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: انور مسعود === نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم === کیامیسر ہے ، میسر جس کو یہ جگ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: انور مسعود

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کیامیسر ہے ، میسر جس کو یہ جگنو نہیں

نعت کیا لکھے گا جس کی آنکھ میں آنسو نہیں


اللہ اللہ رحمۃُ‘ لِلّعالَمینی آپؐ کی

آپ جیسا دہر میں کوئی ملائم خو نہیں


اسم احمدؐ سے مہک اُٹھی ہے بزم کائنات

گلشنِ تخلیق میں ایسی کوئی خوشبو نہیں


اک یہی نسخہ توجملہ علّتوں کا ہے علاج

آپ کے پیغام میں کس درد کا دارو نہیں


اللہ اللہ مصطفیؐ کی سیرت و کردار کا

کون سا پہلو ہے جس میں خیر کاپہلو نہیں


رسائل و جرائد جن میں یہ کلام شائع ہوا[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 25