کس کی آمد ہے یہ کیسی چمن آرائی ہے ۔ نیر سہروردی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:27، 8 اگست 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: نیر سہروردی ==== {{نعت}} ==== کس کی آمد ہے یہ کیسی چمن آرائی ہے ہر طرف پھول مہکتے ہی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: نیر سہروردی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کس کی آمد ہے یہ کیسی چمن آرائی ہے

ہر طرف پھول مہکتے ہیں، بہار آئی ہے


عطر افشاں جو مدینے سے ہوا آئی ہے

زُلفِ محبوب یقیناً کہیں لہرائی ہے


دل جو مضطر ہے مدینے کی زیارت کے لیے

آنکھ دیدارِ محمد کی تمنائی ہے


ان کے بیماروں میں عیسیٰ بھی نظر آتے ہیں

واہ کیا سرورِ عالم کی مسیحائی ہے


قابِ قوسین ہو، محرابِ حرم ہو کہ ہلال

ہر جگہ ابروئے محبوب کی زیبائی ہے


اس درِ فیض سے لوٹا نہیں خالی کوئی

جس نے جو مانگی مراد اس نے وہی پائی ہے


خود خدا کہتا ہے قرآں میں وُحیّ یُوحیّ

بات کب خود سے کوئی آپ نے فرمائی ہے


عرشِ اعظم کے قریں جب شہِ بطحا پہنچے

اُدنُ مِنّیِ کی بہر گام ندا آئی ہے


آئینہ حُسنِ دو عالم کا ہے نیر وہ نظر

جس نظر میں رُخِ محبوب کی زیبائی ہے