وہی ہے خوف جو کم مائیگی کا ہوتا ہے ۔ سعود عثمانی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:45، 1 فروری 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر : سعود عثمانی === {{نعت }} === وہی ہے خوف جو کم مائیگی کا ہوتا ہے اگرچہ شوق تو نعت نب...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : سعود عثمانی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

وہی ہے خوف جو کم مائیگی کا ہوتا ہے

اگرچہ شوق تو نعت نبی کا ہوتا ہے


میں چاہتا ہوں کہ تشبیب سے گریز کروں

اگر تو اذن قصیدہ گری کا ہوتا ہے


فراقِ شہر نبی کی بھی قدر کر مرے دوست

عجیب ذائقہ اس تشنگی کا ہوتا ہے


یہ اک سبق بھی پیمبر سے روشنی کو ملا

کہ سب سے تیز سفر جسم ہی کا ہوتا ہے


میں زندہ نعت لکھوں اور زندہ رہ جاؤں

وگرنہ فائدہ کیا شاعری کا ہوتا ہے


سعود نعت کا رتبہ وہی ہے شاعری میں

جو ساری خلق میں پیغمبری کا ہوتا ہے


مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام