نعت کیا ہے - ریاض حسین چودھری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 21:46، 12 اکتوبر 2018ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: 300px|link=ریاض حسین چودھری {{بسم اللہ }} ---------------------- شاعر : ریاض حسین چودھ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Naat kainaat P Riaz Hussain Chaudhry.jpg


شاعر : ریاض حسین چودھری

مجموعہ کلام : رزق ِ ثنا

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

نعت کیا ہے، سرمدی جذبات کی ترسیل ہے

نعت کیا ہے، لااِلہ کے نور کی ترتیل ہے

نعت کیا ہے، قَصرِ حسن و عشق کی تکمیل ہے

نعت کیا ہے، حکمِ ربّی کی فقط تعمیل ہے


رحمت و بخشش کی ارزانی ہے نعتِ مصطفےٰ

دیدہ و دل کی ثنا خوانی ہے نعتِ مصطفےٰ


نعت کیا ہے، عشق کے ساگر میں غرقابی کا نام

نعت کیا ہے، میرے ہر جذبے کی سیرابی کا نام

نعت کیا ہے، ہجر میں سانسوں کی بے تابی کا نام

نعت کیا ہے، گنبدِ خضرا کی شادابی کا نام


نعت ہے بے آب صحرائوں میں پانی کی سبیل

نعت ہے اسمِ محمد ہی کا اِک عکسِ جمیل


نعت کیا ہے، وصفِ ختم المرسلیں کا تذکرہ

نعت کیا ہے، عظمتِ نورِ مبیں کا تذکرہ

نعت کیا ہے، نکہتوں کی سرزمیں کا تذکرہ

نعت کیا ہے، سب حسینوں سے حسیں کا تذکرہ


دل کے بنجر کھیت میں کرنیں اگا دیتی ہے نعت

نقش باطل کے جبینوں سے مٹا دیتی ہے نعت


نعت کیا ہے، قریئہ نخوت کی ویرانی کا نام

نعت کیا ہے، ملّتِ بیضا کی سلطانی کا نام

نعت کیا ہے، دست بستہ اُن کی دربانی کا نام

نعت کیا ہے، روضئہ اقدس پہ حیرانی کا نام


نعت ابوابِ محبت کا جلی عنوان ہے

ہم غلامانِ پیمبر کی یہی پہچان ہے


نعت کیا ہے، لب بہ لب طیبہ کے میخانے کا نام

نعت کیا ہے، آنسوؤں کے رقص میں آنے کا نام

نعت کیا ہے، لوحِ جاں پر پھول بکھرانے کا نام

نعت کیا ہے، اُن کی چوکھٹ پر مچل جانے کا نام


نعت کہنے کے لیے دل پاک ہونا چاہیے

غرقِ الفت دیدہءِ نمناک ہونا چاہیے


نعت کیا ہے، وادئی شعر و سخن کا افتخار

نعت کیا ہے، خوشبوؤں کا صحنِ گلشن میں نکھار

نعت کیا ہے، رات کے پچھلے پہر کا انکسار

نعت کیا ہے، اک عطائے رحمتِ پروردگار


دل کی ہر دھڑکن کہے یا مصطفےٰ تو نعت ہو

حکم دے میرے قلم کو جب خدا تو نعت ہو


نعت کیا ہے، مدحتِ خیرالبشر ، خیرالوری

نعت کیا ہے، دونوں عالم میں محمد کی ثنا

نعت کیا ہے، شہرِ جاں میں گرمیءِ صلِ علی

نعت کیا ہے، دل کے آئینے میں عکسِ مصطفےٰ


کیا کہوں رعنائیوں کا کون سا انداز ہے

نغمئہ عشقِ رُسولِ پاک کا آغاز ہے


نعت کیا ہے، ہر صدی کے سر پہ دستارِ کرم

نعت کیا ہے، رونقِ دامانِ انوارِ حرم

نعت کیا ہے، آب و تابِ مصحفِ لوح و قلم

نعت کیا ہے، خطّئہ افکار کا جاہ و حشم


شہرِ طیبہ کی گذرگاہوں میں جینا نعت ہے

جام حُبّ ِ سرورِ کونین پینا نعت ہے


مزید دیکھیے

نئے اضافہ شدہ کلام

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات