میں آیا ہوں یا مصطفی کہتے کہتے ۔ مسرور کیفی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 20:43، 10 اگست 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: مسرور کیفی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

میں آیا ہوں یا مصطفیٰ کہتے کہتے

چلا جاوؔں صِلّ علیٰ کہتے کہتے


میں روتا پھروں جا بجا کہتے کہتے

مجھے مل گئے مصطفیٰ کہتے کہتے


مرا یہ مقدر کہ خود میرے آقا

مجھے دیکھتے ہیں گدا کہتے کہتے


پہنچ ہی گیا ہوں میں سرکارِ در پر

خطاوؔں کو اپنی خطا کہتے کہتے


میں خود دلبر ہو گیا اے مدینہ

تجھے دل رُبا، دل رُبا کہتے کہتے


نشاں اپنی منزل کا ڈھونڈا ہے ہم نے

حضور آپ کا نقشِ پا کہتے کہتے


بنے کام کیا کیا نہ مسرور کیفی

میں جب رو پڑا ماجرا کہتے کہتے