مین صفحہ

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 04:30، 22 ستمبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: <seo title="نعت کائنات " titlemode="append" keywords="naat hafeez taib, ahmad raza, shehzad madni, awais raza, نعت شاعری، نعت گوئی ، حمد ، مناج...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


Bnr.png

نعت کائنات کا مقصد حمد و نعت کے متعلقہ ہر مواد کو ایک جگہ جمع کرنا ہے ۔ نعت کائنات صرف نعت کا انسائکلو پیڈیا ہی نہیں بلکہ اس سے بھی کچھ بڑھ کر ہے ۔ جو معلومات درکار ہیں ان سے متعلقہ الفاظ تلاش کریں ۔ اگر آپ کسی بھی حوالے سے حمد و نعت کے کسی بھی شعبے مثلا ، نعت خوانی، نقابت، محافل،شاعری، تنقید، تحقیق، پبلشنگ وغیرہ سے وابستہ ہیں تو اس ویب سائٹ پر اپنا اور اپنے ادارے کا تعارف ضرور پیش کریں ۔ <ref> "نعت کائنات" کے صفحات بہت احتیاط سے مرتب کئے جا رہے ہیں ۔ تاہم اگر آپ کسی بھی جگہ کوئی غلطی یا اضافے کی گنجائش دیکھیں تو اپنی معلومات کا حوالہ دے کر اس صفحے کی ترمیم بھی کر سکتے ہیں ۔ اس ترمیم کے لئے کسی قسم کا کھاتہ بنانے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ آپ کی ترمیم "نعت کائنات " کے مدیران کو موصول ہو جائے گی اور اگر وہ قابل قبول ہوگی اور اگر نعت کائنات پر آپ کے نام کا کھاتہ بنا ہوگا تو وہ تبدیلی آپ نے نام کے ساتھ اس صفحے کا حصہ بن جائیں گی ۔ </ref> مزید دیکھیے

اہم خبریں
تحقیق و تنقید ِ نعت میں دبنگ لہجہ رکھنے والے نقاد احمد صغیر صدیقی 12 ستمبر کی صبح امریکہ میں انتقال فرما گئے ۔
جناب گل بخشالوی کے نعتیہ انتخاب گلزار مصطفی کی اشاعت
نئے موصول شدہ کلام
Temp Naat Kainaat Fozia.jpg

رکھا ہے کائنات میں کیا آپ کے سوا

Naat Kainaat Tanveer Phool.jpg
فوزیہ شیخ تنویر پھول
Naat Kainaat Shaheen Fasih Rabbani.jpg Temp yaqoob Aasi.jpg
شاہین فصیح ربانی محمد یعقوب آسی
کیا آپ جانتے ہیں؟

Naat Kainat Qaseed al burda.png

قصیدہ بردہ شریف کے شاعر امام بوصیری کی ولادت یکم شوال608ھ یا610ھ (1211ء) میں مصر کے ایک گاؤں بوصیری میں ہوئی ۔ پورا نام شرف الدین ابو عبداللہ محمد بن سعید بن حماد بن محسن بن عبداللہ الصنہاجی،البوصیری ہے ۔یہ مصری شاعر نسلاً بربر تھے۔اور شاعر ی میں ابنِ حناء کی سرپرستی حاصل تھی ۔اُن کی تمام تر شاعری کا مرکز و محور مذہب اور تصوف رہا۔ تصوف میں ابو الحسن شاذلی کی بیعت کی۔ امام بوصیری کی وفات 694ھ یا 695ھ یا 696ھ میں اسکندریہ میں ہوئی ۔
Naat Kainaat Shakeel Oaj.jpg 18 ستمبر 2014ء کو جام شہادت نوش فرمانے والے شکیل اوج 1960 میں کراچی میں پیداہوئے ۔حفظ قرآن ،قانون ،صحافت اور مطالعات اسلامی میں تعلیمی اسناد حاصل کرنے کے بعد انہوں نے قرآن مجید کے آٹھ منتخب تراجم کواپنی تحقیق کا موضوع بناکرپی ایچ۔ڈی کی ڈگری حاصل کی۔قرآن فہمی ان کے ذوق اورشوق کا محور رہی ۔ سو (100)کے قریب تحقیقی مقالات اورپندرہ چھوٹی بڑی فکر انگیز کتابیں ان کا تحریری اورعلمی اثاثہ ہیں۔التفسیر کے نام سے ایک خالص علمی و تحقیقی جریدہ بھی نکالتے رہے
Naat Kainaat P Seemab Akbar Abadi.jpg سیماب اکبر آبادی کا بنیادی وصف آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی ذات گرامی سے بے پناہ عشق ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی نعت گوئی اور ان کی قومی و ملی شاعری میں جگہ جگہ اللہ کے پیارے رسول صاحبِ لولاک صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی الفت و محبت کے حوالے ملتے ہیں۔ سیماب اکبر آبادی کی نعت گوئی ان کی زودگوئی، سخن فہمی اور قادر الکلامی سے عبارت ہے۔ ان کی نعتیں عوام الناس اور بالخصوس حلقۂ خواص میں بے حد پسند کی جاتی ہیں۔


کیا آپ جانتے ہیں؟
Ameer Khusro.jpg حکیم ابوالحسن یمین الدین المعروف امیر خسرو دہلویؒ ( 1253ء تا 1325ء ) آگرہ میں پیدا ہوئے ۔ والدامیر سیف الدین ایک ترک مہاجر تھے جو پہلے آگرہ اور پھر دہلی میں قیام پذیر ہوئے ۔امیر خسرو کی والدہ ہندوستانی تھیں۔خسرو نے اپنی زندگی میں آٹھ بادشاہوں کا زمانہ دیکھا اور برصغیر میں اسلامی سلطنت کے ابتدائی ادوار کی سیاسی، سماجی اور ثقافتی زندگی میں سرگرم حصہ لیا ۔
Jami.jpg مولانا نور الدین عبد الرحمن المعروف مولانا جامی ((1414-1492)) صوبہ خراسان کے ایک قصبہ خرجرد میں پیدا ہوئے۔اوائل عمر ہی میں آپ اپنے والد کے ساتھ ہرات اور پھر سمرقند کا سفر کیا ۔ جہاں علم و ادب کی تحصیل کی اور دینی علوم، ادب اور تاریخ میں کمال پایا ۔ تصوف کا درس سعد الدین محمد کاشغری سے لیا ۔اور مسند ارشاد تک رسائی ملی ۔ حج بیت اللہ کے لیے بھی گئے اور دمشق سے ہوتے ہوئے تبریز گئے اور پھر ہرات پہنچے۔ جامی ایک صوفی صافی اور اپنے دور کے بہت بڑے عالم تھے۔تصوف کا معتبر نام اور فنِ شاعری میں بھی یکتا
Naat Kainaat P Seemab Akbar Abadi.jpg سیماب اکبر آبادی کا بنیادی وصف آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی ذات گرامی سے بے پناہ عشق ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی نعت گوئی اور ان کی قومی و ملی شاعری میں جگہ جگہ اللہ کے پیارے رسول صاحبِ لولاک صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی الفت و محبت کے حوالے ملتے ہیں۔ سیماب اکبر آبادی کی نعت گوئی ان کی زودگوئی، سخن فہمی اور قادر الکلامی سے عبارت ہے۔ ان کی نعتیں عوام الناس اور بالخصوس حلقۂ خواص میں بے حد پسند کی جاتی ہیں۔
اہم مضامین
نعت نگارشعراء کا اظہار عجز ۔ ڈاکٹر عزیز احسن

حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ گرامی کے حوالے سے جو بات بھی کی جاتی ہے اس کو سند کی کسوٹی پر کسا جاتا ہے یا ایسا کرنا چاہیے۔ جبکہ شاعر صرف اپنے لمحاتی رجحان یا موڈ کو شعری جامہ پہنانا چاہتا ہے۔ اُس وقت اس کے سامنے نہ تو مذہبی روایات ہوتی ہیں اور نہ ہی تاریخ و سِیَر کی کتب کے اسباق اسے ازبر ہوتے ہیں۔ قرآنِ کریم کا مطالعہ بھی ہر شاعر کا علماء کی سطح کا نہیں ہوتا ہے۔ ۔ مزید دیکھیے

انوار حرا کا تعارف

یہ تنویر پھول کا حمدیہ و نعتیہ مجموعہ ہے جو ۳۰۴ صفحات پر مشتمل ہے ۔ 1997 میں شائع ہوا ۔یہ مجموعہ "انوارِ حرا" حمد ، مناجات ، نعت ، منقبت ، درود و سلام ، قطعات و رباعیات اور نظم معرّا پرمشتمل ہے ۔ "انوار حرا " حرا فاونڈیشن پاکستان نے شائع کیا ۔ اس مجموعہ کلام میں مجموعے کا تفصیلی تعارف پروفیسر ڈاکٹرنجم الہدیٰ ، سابق ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ آف عربک ، پرشین اینڈ اُردو ، مدراس یونیورسٹی نے تحریر کیا ہے مزید دیکھیے

اردو نعت میں ما بعد جدیدیت کے اثرات

اردو نعت نگاری پر مابعد جدیدیت کے اثرات کے جائزے سے قبل اِس حقیقت سے آگاہ ہونا ضروری ہے کہ خود مابعد جدیدیت کاجدیدیت اور روایت سے کیا رشتہ ہے ؟ پھراس سوال پر غور کیا جانا بھی ضروری ہے کہ مابعد الطبیعات (Post Meta physics)ادب میں سائنس اور طبیعات (Physics ) کے کن اصول وضوابط کوتخلیق کے رشتے سے منسلک کرتی ہے ۔ مزید دیکھیے

احمد رضا بریلوی کی ردیفیں

پابند نظم کے علاوہ اردو کے مروجہ اصناف سخن میں قافیہ لازمی ہے لیکن ردیف کا لانا لازمی نہیں تاہم ردیف کی اہمیت و افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ اردو کے بڑے شعرا مثلاً میرؔ، غالبؔ، اقبالؔ وغیرہ نے اپنی ردیفوں کے ذریعے اپنے شعری اسلوب کے متنو ع پہلوئوں کا نظارہ کرایا ہے۔ردیف کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ جس نظم میں اس کا التزام ہوتا ہے، اس نظم کے ہر شعر میں پنہاں مضمون کی ادائیگی ردیف پر ہی منحصر ہوتی ہے مزید دیکھیے

معاون ادارے، ویب سائٹس اور فورمز
نعت ریسرچ سنٹر، کراچی | حمد و نعت ریسرچ سنٹر، کراچی | اکادمی فروغ ِ نعت ، اٹک | نعت فورم، لاہور | فروغ ِ نعت ویب فورم | فروغ نعت ۔ فیس بک | نعت ورثہ لٹریری ڈسکشنز ۔ فیس بک | شہزاد ناگی حمد و نعت اکیڈمی ۔ فیس بک | نعت ویو ۔ وڈیونعتوں کی سائٹ

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]