منتظر تیرے سدا عقدہ کشا رکھتے رہیں ۔ تسنیم عابدی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 14:14، 4 فروری 2019ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


Tasneem Abidi.jpg


شاعرہ : تسنیم عابدی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

منتظر تیرے سدا عقدہ کُشا رکھتے ہیں

دلِ زندہ کے لئے حق سے وِلا رکھتے ہیں


گُھٹ کے مر جاتے ترا غم جو نہیں ہوتا نصیب

سانس لینے کے لئے تازہ ہوا رکھتے ہیں


لاشِ قاسم پہ یہ شبیر کی حالت دیکھی

جسم کے ٹکڑوں کو گٹھری میں اٹھا رکھتے ہیں


درِ خیمہ پہ کھڑے سوچ رہے ہیں سرور

ماں نے گر پوچھا کہ آغوش میں کیا رکھتے ہیں


وحشتِ دل نہ بڑھے عالمِ تنہائی میں

اس لئے قبر میں ہم خاکِ شفا رکھتے ہیں


فرشِ ماتم جو بچھاتے ہیں تو اس سے پہلے

فاطمہ کے لئے آنکھوں کو بچھا رکھتے ہیں


نوجواں سینے سے برچھی کو نکالا کیسے

ہائے کیا دولتِ تسلیم و رضا رکھتے ہیں


بس یہی اپنا ہے سرمایہ ہستی تسنیم

درمیانِ نفسِ بیم و رجا رکھتے ہیں


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات