مصطفی ذات یکتا آپ ہیں ۔ احمد رضا بریلوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:43، 31 جولائی 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: احمد رضا بریلوی ==== {{نعت}} ==== مصطفیٰ ذاتِ یکتا آپ ہیں یک نے جس کو یک بنایا آپ ہی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: احمد رضا بریلوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

مصطفیٰ ذاتِ یکتا آپ ہیں

یک نے جس کو یک بنایا آپ ہیں


آپ کی طلعت کو دیکھا جان دی

قبر میں پہنچا تو دیکھا آپ ہیں


آپ جیسا کوئی ہوسکتا نہیں

اپنی ہر خوبی میں تنہا آپ ہیں


آپ کی خاطر بنائے دو جہاں

اپنی خاطر کیا بنایا آپ ہیں


آپ سے خود آپ کا سائل ہوں میں

جانِ جاں میری تمنا آپ ہیں


ہر درت آمد گدا بہرِ سلام

ہو بھلا اختر کا داتا آپ ہیں