مدینے کا یا رَبّ دِکھا راستہ
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 14:18، 17 ستمبر 2019ء از 110.36.181.119 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} link=اسلم فیضی شاعر : اسلم فیضی {{ٹکر 1 }} === {{نعت }} === مدینے کا یا رَبّ دِ...)
شاعر : اسلم فیضی
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
مدینے کا یا رَبّ دِکھا راستہ
یہی ہے تِرے قُرب کا راستہ
چلا جب بھی سُوئے مدینہ کوئی
تو اُس پر کَرم کا کھُلا راستہ
چلے میرے آقاؐ جو معراج کو
مہکنے لگا عرش کا راستہ
اُسی کو ہدایت کی خوشبو ملی
جسے مل گیا آپؐ کا راستہ
اندھیرے میں نام انؐ کا پڑھتے رہو
دِکھاتا رہے گا خدا راستہ
جو تھامے گا دامانِ عشقِ نبیؐ
تو بن جائے گا رہنما راستہ
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|