لفظ خود نعت کے امکان میں آجاتے ہیں ۔ خالد محبوب

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 20:22، 30 جنوری 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: link=خالد محبوب زمرہ: نعت آباد {{بسم اللہ }} === {{نعت }} === لفظ خود نعت کے امکان میں آ...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Khalid Mehboob.jpg


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

لفظ خود نعت کے امکان میں آ جاتے ہیں

جب بھی سرکار مرے دھیان میں آ جاتے ہیں


ذکر ان کا ہو تو ہر سانس مہک جاتی ہے

پھول احساس کے گلدان میں آ جاتے ہیں


ہم تعارف کے بھی محتاج نہیں دنیا میں

انکی نسبت ہی سے پہچان میں آ جاتے ہیں


آنکھ جب چومتی ہے لفظ تو میرے آقا

مسکراتے ہوئے قرآن میں آ جاتے ہیں


خواب میں بھی جو مدینے سے پلٹتا ہوں میں

چند آنسو مرے سامان میں آ جاتے ہیں


بات ناموس رسالت کی اگر آ جائے

ہم کفن باندھ کے میدان میں آ جاتے ہیں


آپ کی پیروی کرنے سے کھلا ہے مجھ پر

ضابطے جینے کے انسان میں آ جاتے ہیں


مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام