فاضل میسوری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

FAAZIL.jpg


سید فاضل اشرفی میسوری کی پیدائش 31 اکتوبر 1993 کو حضرت ٹیپو سلطان شہید کے دار السلطنت شہر "میسور" کرناٹک ہند میں ایک سید گھرانے میں ہوئی ۔ والدین نے تربیتِ اخلاق و تعلیم میں خاصی توجہ دی اور شروع ہی سے انہیں دینی ماحول سے باندھے رکھا. پرائمری تعلیم اردو میں اور پھر چھٹی جماعت سے کمپیوٹر ڈپلوما تک انگلش میڈیم میں اور بعد میں ان کی ازحد دینی رغبت کا نتیجہ یہ ہوا کہ انہوں نے کالج سے سیدھے مدرسے کا رخ کیا

نعت گوئی کے رحجانات

بچپن ہی سے ذہن حصار نعت میں ہونے کی وجہ سے فاضل میسوری کے نعت پڑھنے کا سلسلہ مکتب سے لیکر مدرسہ تک تسلسل کے ساتھ انکے والدین کی دعاوؤں اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی بدولت قائم رہا. جب شعور کی منزل پر پہنچے تو کلام سمجھنے لگے اور یوں کئی شعراء کی نعتیں اور مناقب ازبر کیں. پھر ان کو یہ شوق ہوا کہ جن کے ایک دو کلام پڑھے ہیں ان کے مکمل دیوان کا مطالعہ کیا جائے۔ احمد رضا بریلوی، حسن رضا بریلوی اختر کچھوچھوی اور سید محمد کچھوچھوی وغیرھم کے کلام کے مطالعے نے انکے شعری طبق روشن کر دیے. اور پھر چھوٹی بحروں میں نعت گوئی کا آغاز کیا اور انکے کلاموں پر گاہے گاہے ان کے مرشد سید نور کچھوچھوی اصلاح اور ہمت افزائی فرماتے رہے.انکے پسندیدہ شعراء احمد رضا بریلوی، حسن رضا بریلوی، حفیظ تائب، نصیر الدین نصیر اور اختر کچھوچھوی ہیں.سب سے پہلی نعت انہوں نے 20 سال کی عمر میں کہی جس کا مطلع ہے.

یہ فسانہ نہیں حقیقت ہے

میرا سب کچھ تری بدولت ہے

مجموعہ نعت

فاضل میسوری نے مسلسل نعت سے تعلق وابستہ رکھا اور یہ بات قابلِ حیرت بھی ہے کہ ایک پچیس سالہ نوجوان نے کم عمری میں اپنی لکھی ہوئی نعوت و مناقب کے سبب نعت گو اساتذہ و اہل علم سے بھر پور داد و تحسین پائی. سال 2017 میں ان کا پہلا مجموعۂ نعت و منقبت بنام "سلوکاے حسان" شائع ہوا . ان کے لکھے کلام ہند و پاک کے اکثر نعت خوان حضرات پڑھتے سنائی دیتے ہیں.

حمدیہ و نعتیہ کلام

نعت خوانی

پچپن ہی سے ان کی نعت خوانی کا جذبہ انہیں بارگاہ رسالت میں سرخرو کرتا رہا. اویس رضا قادری کے جدید لہجے نے اس میں نئی روح پھونکی اور روایتی نعت خوانی میں انہوں نے اعظم چشتی اور منظور الکونین شاہ کے لہجے سے استفادہ کیا اور نعت خوانی کے زیر و زبر سے تعلق ہموار کرتے ہوئے بطور خصوصی نعت خوان وہ اندرونِ ہند محافل میں شریک ہونے لگے اور سامعین کی داد وصول کی. انکے پڑھے ہوئے دو کلام ان کے سامعین میں بہت مقبول ہیں.


  • جیسے میرے سرکار ہیں ایسا نہیں کوئی
  • من کنت مولیٰ فھذا علی مولیٰ

نعت کائنات پر فاضل میسوری کے مضامین

مزید دیکھیے

ضیاء شہبازی بھاگلپوری | اجمل سلطانپوری | بیکل بلرامپوری | اختر کچھوچھوی | جاوید قادری باسنی | شبیر برکاتی | شریف رضا پالی | فیروز قادری راج نگری | حنیف رضا برکاتی | رمضان رضا برکاتی | نیبل رضا


نعت کائنات پر نئی شخصیات

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات