عطائے خاص ہو جس پل نبی کی نعت ہوتی ہے ۔ عتیق الرحمان صفی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:03، 9 اپريل 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

LINK

شاعر : عتیق الرحمان صفی

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 2

کلام نمبر : 25

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

عطائے خاص ہو جس پل نبی کی نعت ہوتی ہے

جونہی احساس ہو صندل نبی کی نعت ہوتی ہے


دلوں کو چین ملتا ہے نبی کی نعت کہنے سے

دلوں کے درد کا بس حل نبی کی نعت ہوتی ہے


سمجھ جاتا ہوں میں فوراً کہ وقتِ نعت ہے آیا

مچے جذبوں میں جب ہلچل نبی کی نعت ہوتی ہے


سخن میں سب سے اعلٰی ہے نبی کی نعت کا رتبہ

کلامِ خاص سے افضل نبی کی نعت ہوتی ہے


بیاں ہوتے ہیں اوصافِ حمیدہ نعت میں اُن کے

ثنائے احمدِ مرسل نبی کی نعت ہوتی ہے


نبی کی دید کے پیاسے جو سوئے طیبہ جاتے ہیں

سبھی کے واسطے چھاگل نبی کی نعت ہوتی ہے


بڑا ہی لطف آتا ہے کروں جب تذکرہ اُن کا

بڑی نرمل بڑی کومل نبی کی نعت ہوتی ہے


یہی سیراب کرتی ہے دلوں کی خشک کھیتی کو

سو رحمت کا حسیں بادل نبی کی نعت ہوتی ہے


سدا رستہ دکھاتی ہے ہمیں سیرت پیمبر کی

اندھیروں میں صفی مشعل نبی کی نعت ہوتی ہے

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش[ماخذ میں ترمیم کریں]

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام