عروض سیکھیے از محمد سلمان مانی - سبق 1

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


السلام علیکم احباب

سبق اول

تعارف: شاعری (Poetry) کا مادہ "شعر" ہے اس کے معانی کسی چیز کے جاننے پہچاننے اور واقفیت کے ہیں۔ لیکن اصطلاحاً شعر اس کلامِ موزوں کو کہتے ہیں جو قصداً کہا جائے۔ یہ کلام موزوں جذبات اور احساسات کے تابع ہوتا ہے۔ اور کسی واقعہ کی طرف جاننے کا اشارہ کرتا ہے۔ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ آپ نےکوئی حادثہ دیکھا ہو اور وہ آپ کے دل پر اثر کر گیا ہو اور آپ کے اندر سے خود بخود الفاظ کی صورت میں ادا ہو جائے اس اثر کے بیان کو شعر کہتے ہیں اور انہی شعروں کو شاعری کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ( موزوں الفاظ میں حقائق کی تصویر کشی کو شاعری کہتے ہیں۔) شعر تعبیر ہے تخیل ہے اسی لیے لاکھوں موزوں کلام ایسے ہیں جو شعر نہیں... شعر کا پہلا عنصر وزن ہے اور دوسرا عنصر خیال ، حقیقت کو وزن اور خیال کے سانچے میں ڈھالنا کمال سخنوری ہے ۔ عروض۔۔ یہ ایک ایسا علم اور فن ہے جو کسی بھی شعر کو پرکھنے کےلئے اور اس کے اوزانِ قوافی کی صحت و عدم صحت معلوم کرنے کےلئے استعمال کیا جاتا ہے حرف۔۔۔ حروف ِ تہجی کا ایک ایک رُکن اپنی جگہ ایک حرف کہلاتا ہے مثلاً ا۔ گ۔ ف۔ م۔۔۔۔۔ ے وغیرہ یہ سارے حروفِ تہجی ہیں اور حرف کہلاتے ہیں لفظ۔۔۔۔ انسان کے منہ سے نکلنے والی مختلف آوازیں یعنی حروف لفظ کہلاتے ہیں لفظ دو قسم کے ہوتے ہیں 1... بامعنی 2... بے معنی انہیں بالترتیب کلمہ اور مہمل کا نام دیا گیا ہے کلمہ۔۔۔۔ وہ تمام الفاظ جن کو سن کر کوئی مطلب ۔مفہوم اور معنی سمجھ میں آئیں مثلاً تختی ۔کتاب۔آم وغیرہ مہمل۔۔۔ ایسے الفاظ جن کو سن کر کچھ بھی سمجھ نہ آئے مہمل کہلاتے ہیں ۔مثلاً تختی وختی۔امرود شمرود۔۔ان مثالوں میں وختی اور شمرود مہمل ہیں کیونکہ یہ کسی چیز کا نام نہیں ہے اور ان کو سن کر کوئی مطلب سمجھ نہیں آتا متحرک ۔۔۔۔وہ حرف جو کسی لفظ میں واضح طور پر اعراب کے ساتھ پڑھا جائے متحرک کہلاتا ہے۔ مثلاََ دن میں "د" اور ہلچل میں "ہ" اور " چ" ساکن۔۔۔۔وہ حرف جو کسی بھی لفظ میں واضح طور پر نہ پڑھے جائیں تلفظ میں آتے ہوں مگر ان پر اکثر جزم "۸" آتی ہو جس کی وجہ سے وہ اکثر دب جاتے ہوں ساکن کہلاتے ہیں مثلاً دن میں "ن" اور ہلچل میں "ل". ساقط۔۔۔ ایسا حرف جو لکھنےمیں تو آتا ہو مگر اس لفظ کو پڑھتے ہوئے وہ حرف تلفظ میں نہ آئے ایسے حرف کو ساقط کہتے ہیں ۔۔مثلاً ۔۔خوش کا " و" ساقط ہے اور تلفظ میں پڑھا نہیں جاتا پڑھنے میں لفظ " خُش " پڑھا جاتا ہے خوش نہیں ۔ یاد رکھیئے شاعری صوت سے وابستہ ہے یعنی جیسے لفظ پڑھا جاتا ہے، اسی انداز کو شاعری میں زیادہ اہمیت حاصل ہے ۔۔۔ اس لحاظ سے الفاظ کی دو اقسام ہو جاتیں مکتوبی صورت: الفاظ کی وہ صورت جس میں اس کو لکھا جاتا جیسے بالکل، خوش ، عاجزاً ملفوظی صورت:الفاط کی وہ صورت جس میں اس کو پڑھا جاتا ہے جیسے بالکل کو بلکل ، الف لکھنے میں ہے مگر پڑھنے میں نہیں خوش کو خش ، و لکھنے میں ہے مگر پڑھنے میں نہیں۔۔۔ عاجزاً کو عاجزن، اً لکھنے میں ہے مگر پڑھنے میں ن ہے۔۔۔ . جاری ہے