عبدل

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 05:20، 4 نومبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (←‏مزید دیکھیے)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


عبدل دبستان بیجا پور کے اولین شعراء میں سے ہیں ۔

عبدل نے ابراہیم نامہ کے عنوان سے ایک مثنوی لکھی‘ جو دبستان بیجاپور ادبی نقش ہے۔ اس میں اس نے اپنے مربی سلطان ابراہیم عادل شاہ ثانی کی سیرت و شخصیت‘ اس کے خیل و حشم‘ شہر بیجاپور قلعے‘ شہہ پناہ اور شاہی محل کے حسن و شکوہ کا تفصیلی ذکر کیا ہے۔ مثنوی کے آغاز میں عبدل نے حمد‘ نعت‘ مدح یا رانِ رسول اللہ کے بعد حضرت گیسودراز کی منقبت بھی لکھی ہے۔ اس کے بعد بادشاہ کی مدح ہے۔ ہر موضوع کے لیے اس نے علاحدہ باب مختص کیا ہے۔ نعت کے باب میں اس نے چودہ شعر لکھے ہیں۔

نعتیہ اشعار[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

گسائیں ایکٹ تھا نہ ہور کچھ موجود

نپایا محمد سوں لک جگ وجود

[’ابتدا میں صرف ذات حق ایک ہی تھی اور کچھ موجود نہیں تھا۔ حق تعالیٰ نے نور محمدی سے لاکھوں عالم پیدا کیے۔‘‘ ]


جو تھا گنج مخفی سو پر گٹ دکھائے

عشق آرسی میم مصقل پھرائے

احد دور کرمیم احمد کیا

حرف چار مل بھید چارودیا

شریعت ‘ طریقت‘ حقیقت بیاں

کیا معرفت عین اس پر عیاں

[جو گنج مخفی یا پوشیدہ خزانہ تھا‘ اسے ظاہر کیا۔ اس کے لیے عشق کے آئینے میں میم کی متصل سے گھسا گیا۔ جس کی وجہ سے احد اور ہوگیا اور میم نے احد کو احمد کیا۔ احمد کے چار حروف نے چار بھید یا اسرار دیئے جو شریعت، طریقت،حقیقت اور معرفت ہیں۔ چاروں کے رموز نبیؐ پر عیاں کردیئے۔]


نہ تجھ دفتر ورق کو بھرائے

کوئی ساتو دریے جو انگلیاں کولائے


اگر جیبھ ہر بال ہویں ہزار

نہ عبدل صفت کرسکے یک بچار

[سرکار دو عالم کے محامد کی توصیف کا حق ادا ہوہی نہیں سکتا۔ اگر کوئی سات درباروں کی روشنائی جاکر لکھنے والی انگلیوں کو دے تب بھی آپ کی صفات کے دفتر کا ایک ورق بھی نہیں بھر سکتا۔ اگر جسم کا ہر بال ہزار زبان بن جائے تب بھی عبدل آپ کی ایک صفت بھی بیان نہیں کرسکتا۔]

مآخذ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دکنی مثنویوں میں نعت ۔ ڈاکٹر نسیم الدین فریس

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

فخر الدین نظامی | میراں جی | اشرف بیابانی | پیار محمد | حسن شوقی | برہان الدین جانم | عبدل | عادل شاہی مقیمی | شریف عاجز | حسن شاہ محی الدین صنعتی | ملک خوشنود | کمال خان رستمی | ملا نصرتی | میراں میاں خاں ہاشمی | امین ایاغی | شاہ معظم | مختار بیجاپوری | قاضی محمد بحری | احمد گجراتی | وجہی | غواصی | احمد جنیدی | ابن نشاطی | طبعی | محبی | فائز